شارجہ (11مارچ 2019ء) شارجہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سنگین نوعیت کے جرائم میں بے پناہ کمی آئی ہے۔ اس کمی کی وجہ پوکیس کی جانب سے مؤثر اقدامات اُٹھانا ہے۔ یہ بات شارجہ پولیس کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران بتائی گئی۔ اس میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ شارجہ میں رہنے والے 98 فیصد افراد کاکہنا تھا وہ خود کو یہاں پر محفوظ خیال کرتے ہیں۔شارجہ میں سنگین نوعیت کے...
← مزيد پڑھئے
نئی دہلی (11 مارچ2019ء) بھارت کی تاریخ میں ایک اور مہنگی ترین شادی ہورہی ہے ،بھارت کی اس مہنگی ترین شادی میں سابق برطانویوزیراعظم ٹونی بلیئر،اقوام متحدہ کے سابق سربراہ بان کی مون سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔ امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی شادی میں پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں جاری شادی کی سجاوٹ پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے،صرف ایک شادی کارڈ کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے تھی ۔ مکیش امبانی نے اپنے بیٹے آکاش...
← مزيد پڑھئے
ریاض(۔11مارچ 2019ء) سعودی عرب میں اس وقت غیر قانونی تارکین کی شامت آ چکی ہے۔ یہ تارکین کتنے بھی چھُپ کر کیوں نہ بیٹھے ہوں، پولیسکی جانب سے انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ سعودیوزرارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 26صفر 1439ھ سے لیکر30جمادی الثانی 1440ھ تک مملکت بھر میں مجموعی طورپر 27 لاکھ 48 ہزار 20 تارکین گرفتار کیے گئے ہیں۔اس آپریشن میں مملکت کی 19...
← مزيد پڑھئے
ابو ظہبی (10مارچ 2019ء) ابو ظہبی پولیس نے خبردار کیا ہے کہمتحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر ٹیکسی چلانا ممنوع ہے اور اس جُرم پر تین ہزار درہم کاجرمانہ ہوتا ہے اور ڈرائیونگ لائسنس پر 24 بلیک پوائنٹس کا اندراج بھی ہوتا ہے۔یہی نہیں، اُن کی گاڑی بھی تیس دِن کے لیے ضبط کر لی جاتی ہے۔ اس لیے جو لوگ اپنی ذاتی گاڑیوں میں سواریاں بٹھا کر اُن سے رقم وصولتے ہیں، وہ...
← مزيد پڑھئے
مکّہ مکرمہ(10 مارچ 2019ء ) مسجد الحرام کے امام اور خطیب شیخڈاکٹر فیصل غزاوی نے اپنے جمعہ کے ایمان افروز خطبہ میں اُمتِ مُسلمہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ کارِ خیر میں بڑھ چڑ ھ کر حصّہ لیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کار خیر کو بے حد پسند فرماتا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ خیر کے کام کرنے والوں کو اُن کے کیے کا کہیں زیادہ صلہ دیتا ہے اور اُنہیں بہت زیادہ نوازتا ہے۔اللہ کی...
← مزيد پڑھئے
ریاض(۔8مارچ 2019ء ) گزشتہ سال 24 جُون 2019ء کو سعودیمملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد چالیس سالہ پابندی کا خاتمہ کر دیا گیا۔ جس کے بعد بڑی گنتی میں خواتین ڈرائیونگ کرتی نظر آتی ہیں۔ مگر کئی سالوں کی پابندی کے باعث خواتین ڈرائیورز میں ابھی تک وہ اعتماد جنم نہیں لے سکا، جو مرد حضرات میں پایا جاتا ہے۔ ایک سعودی اخبار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت بھر...
← مزيد پڑھئے
دُبئی(7 مارچ 2019ء ) عدالت نے ایک بنگلہ دیشی خاتون کو اپنے بچوں کا دم گھونٹ کر اُنہیں جان سے مارنے اور پھر خود کُشی کرنے کی کوشش کے الزام میں پانچ سال کے لیے جیل بھیج دیا۔ یہ واقعہ گزشتہ سال اپریل میں پیش آیا تھا جب دُبئی میں اپنے خاوند کے ساتھ مقیم خاتون نے اپنے دو نوں بچوں کے منہ پر تکیہ رکھ کر اُنہیں جان سے مارنے کی کوشش کی اور پھر...
← مزيد پڑھئے
جدہ(7مارچ 2019ء ) سعودی عرب میں غیر مُلکیوں کے اکاؤنٹ پر اب خاص نظر رکھی جائے گی۔ اس اقدام کا ایک خاص مقصد اُن غیر مُلکیوں کا پتا چلانا ہے جو مقامی شہریوں کے نام سے کاروبار چلا رہے ہیں۔ سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے مطابق اب سے سعودی بینکوں میں تارکین کے کھاتوں کی نگرانی ہو گئی۔ اگر کسی غیر مُلکی کے بینک اکاؤنٹ میں اُس کی آمدنی سے زائد رقم پائی گئی یا ٹرانزیکشن کا حجم زیادہ...
← مزيد پڑھئے
نئی دہلی(05 مارچ2019ء) بھارت میں سات ہفتوں تک جاری رہنے والا کمبھ میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ اس مذہبی اجتماع کے دوران 23کروڑ سے زائدہندو زائرین نے دریا کے مقدس پانی میں ڈبکی لگائی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ہندو عقیدے کے مطابق دریائے گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر نہانے سے تمام گناہ دھل جاتے ہیں۔ سات ہفتوں تک جاری رہنے والے اس میلے کے دوران...
← مزيد پڑھئے
ریاض(5مارچ 2019ء) محکمہ ٹریفک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور ٹریفک سگنل کی بتی سُرخ ہونے کی صورت میں گاڑی زیبرا کراسنگ پر کھڑی کرتا ہے تو اُس پر جرمانہ عائد ہو جائے گا۔ یہ وضاحت ایک شہری کی جانب سے آن لائن پُوچھے گئے سوال کے جواب میں کی گئی ہے۔ شہری نے سوال کیا تھا کہ اگر سگنل کی بتی سُرخ ہو اور گاڑی کا پیہ زیبرا کراسنگ پر آ جائے، مگر ڈرائیور گاڑی فوراً ریورس...
← مزيد پڑھئے