سلامتی کونسل کی نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کی مذمت، ایک منٹ کی خاموشی

18 مارچ, 2019
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ میں حملے کی مذمت کی ہے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردحملےسےصدمہ پہنچا، تمام ممالک کو عدم برداشت،تشدد اور انتہاپسندی کےخلاف بہترطریقےسےکام کرناہوگا۔نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی دومساجدمیں نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے حوالے سے سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈکی
حکومت اور عوام سےاظہارہمدردی کیا۔ رکن ممالک کے سفراء نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں شہید افراد کی یاد میں کھڑے ہوکرخاموشی اختیارکی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے اسلام کے بارے میں منفی تاثرکی روک تھام اور عدم برداشت اورہرطرح کی پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت کااعادہ کیاعالمی ادارے کے سربراہ نے مساجداورتمام مذہبی مقاما ت کاتقدس برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ جمعہ کے مقدس روز کے موقع پر مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے اس سانحے پراسلامی برادری کے ساتھ یکجہتی کااظہارکریں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مسلمان مخالف نفرت اورہرطرح کے تعصب اوردہشت گردی کے خلاف متحد ہوناچاہیے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter