اسرائیلی اداکارہ نے وزیراعظم نتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لے لیا

18 مارچ, 2019
 نامور اسرائیلی اداکارہ و ماڈل گال گوڈیٹ نے اسرائیل کو صرف یہودیوں کا ملک قرار دینے پر اپنے وزیراعظم نتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکن سپر ہیرو فلم میں ’’ونڈر وومن‘‘ کا کردار نبھانے والی اسرائیلی اداکارہ گال گوڈیٹ نے اسرائیل کو صرف یہودیوں کی
ریاست قرار دینے پر اپنے ہی وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پڑوسیوں سے اسی طرح محبت کرو جیسے خود سے کرتے ہو، یہ صحیح اور غلط، یہودی اورعربی، سیکولر اورمذہبی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ امن کے لیے مذاکرات کرنے، لوگوں کو تحفظ دینے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا معاملہ ہے۔صرف گال گوڈیٹ نے ہی نہیں بلکہ ایک اور اسرائیلی اداکارہ روٹم سیلا نے بھی بنجمن نیتن یاہو کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی اس حکومت کو بتائے کہ یہ ملک تمام شہریوں کا ہے اور یہاں پیدا ہونے والا ہر شخص برابر ہے، عرب فلسطین بھی انسان ہیں۔گال گوڈیٹ نے روٹم کی سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اچھا اور روشن مستقبل دیں، روٹم میری بہن تم ہم سب کے لیے متاثر کن شخصیت ہو۔تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے بیان پر کسی بھی شرمندگی کا اظہار کیے بغیر ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا۔ نتن یاہو نے روٹم کو جواب دیتے ہوئے کہا پہلی بات تو یہ ہے کہ اسرائیل تمام لوگوں کاملک نہیں بلکہ 2018 میں پاس ہونے والے قانون کے مطابق اسرائیل صرف یہودیوں کی ریاست ہے۔قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل صرف یہودیوں کا ملک ہے کسی اور کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter