نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کو لاجواب کر دیا

18 مارچ, 2019

کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کو ‘دہشت گردی’ نہ قرار دینے اور نہ ہی اس کی مذمت کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے لاجواب کردیا۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ روز دہشت گرد حملے میں 50 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ حملہ کرنے والے آسٹریلین ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔اس حملے کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے رہنماﺅں نے مذمت کی لیکن امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تعزیت اور افسوس کے بجائے ایک لنک شیئر کیا جو حملے سے متعلق ایک ویب سائٹ کی خبر کا لنک تھا۔دی گارجین کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا اور پوچھا کہ امریکا آپ کی کیا مدد کرسکتا ہے؟اس پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نےانہیں مشورہ دیا کہ امریکا تمام مسلم کمیونٹی سے محبت اور ہمدردی کا اظہار کرے۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے گفتگو اور واقعے کے 10 گھنٹے بعد ٹرمپ نے دوسرا ٹوئٹ کیا اور قتل عام کی مذمت کی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter