ترک صدر رجب طیب اردگان کا سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین سے خطاب، ایسا وعدہ کرلیا کہ امہ کے دل جیت لیے

19 مارچ, 2019

کرائسٹ چرچ  ترک صدر رجب طیب اردگان نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداءکے لواحقین سے ٹیلیفونک خطاب میں وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی متاثرہ خاندانوں کا غم بانٹنے نیوزی لینڈ آئیں گے.ترک ویب سائٹ ٹی آر ٹی کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے کرائسٹ چرچ میں موجود ترک نائب صدر فواد اوکتائے اور وزیر خارجہ مولود چاﺅش اولو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کے اہلخانہ اور لواحقین سے ٹیلیفونک خطاب کیا.

انہوں نے سانحہ کرائسٹ چرچ کو منظم سازش قرار دیا اور کہا کہ یہ ذاتی نوعیت کا معاملہ نہیں بلکہ منظم اور سوچی سمجھی واردات ہو سکتی ہے جس میں ملوث دہشتگرد نے ترکی کا 2 بار سفر کیا اور وہاں 46 روز تک قیام بھی کیا . رجب طیب اردگان نے بتایا کہ ترک خفیہ ایجنسی نے سفید فام دہشتگرد کے ترکی کے ہمسایہ ممالک اور وہاں موجود عناصر سے رابطے کا بھی انکشاف کیا ہے،امید ہے کہ نیو زی لینڈ حکومت اس معاملے کو سنجیدہ لے گی کیونکہ یہ معاملہ سنگین نوعیت کا ہے جس پر مغربی دنیا تاحال خاموش ہے. انہوں نے نیو زی لینڈ حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اس دہشتگردانہ حملے کی تفتیش میں سنجیدگی کامظاہرہ کرے.ترک صدر نے کہا کہ نیو زی لینڈ اور اس کے اطراف میں بسنے والے تمام مسلمان ہمارے بھائی ہیں اور میں جلد ہی نیوزی لینڈ کا دورہ کرکے متاثرین کا غم بانٹنے کا خواہاں ہوں.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter