کاٹھمانڈو/ کیئر خبر
راشٹریہ سوتنتر پارٹی نے جاری پارلیمانی انتخابات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی؛ اسے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 93 نشستیں جیت کر 29 حلقوں میں سبقت بنائے ہوئے ہے، اس طرح نیپال کی روایتی سیاسی جماعتوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق، نیپالی کانگریس پارٹی نے 13 سیٹیں جیتی ہیں اور فی الحال پانچ سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ نیپالی کمیونسٹ پارٹی (سی پی این) نے 5 نشستیں جیتی ہیں اور 3 حلقوں میں آگے ہے، جب کہ کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (یونیفائیڈ مارکسسٹ-لیننسٹ) نے 7 نشستیں جیتی ہیں اور پانچ حلقوں میں آگے ہے۔
ان 165 حلقوں کے نتائج جہاں جمعرات کو انتخابات ہوئے تھے، راشٹریہ سوتنتر پارٹی کی شاندار فتح کی نشاندہی کرتے ہیں، جس سے نئی سیاسی قوت کو سیاسی منظر نامے میں نیپال کی قدیم سیاسی جماعتوں سے بہت آگے ہے۔ توقع ہے کہ ایوان نمائندگان میں سوتنتر پارٹی کو دو سو سے زیادہ نشستیں حاصل ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ پارٹی کے بڑے لیڈران جیسے بالین شاہ روی لامیچھانے ڈاکٹر امریش سنگھ نے پرانی جماعتوں کے بڑے لیڈران کو شکست فاش دی ہے۔
آپ کی راۓ