جدہ: لاکھوں سعودی خواتین کی زندگی بدل گئی

19 مارچ, 2019

راس الخیمہ(19مارچ 2019ء) سعودی شماریاتی ادارے کی جانب سے تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مملکت میں اس وقت لاکھوں سعودیخواتین کی سُنی گئی ہے۔ نجی شعبے کی جانب سے 166,848 مقامی خواتین کو ملازمتوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس وقت نجی شعبے میں 3 لاکھ 8 ہزار 7 سو 66 خواتین ملازمت کر رہی ہیں، جن میں سے غیر مُلکی خواتین کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 978 ہے۔جو کُل تعداد کا 45.96 فیصد بنتا ہے۔ اس کے مقابل سعودی خواتین کی شرح 54.4فیصد بنتی ہے۔رپورٹ کے مندرجات کے مطابق اس وقت شعبہ تعلیم میں 69,763 خواتین نوکریاں کر رہی ہیں، جو مملکت میں برسر روزگار مقامی خواتین کی کُل تعداد کا 41.81 فیصد بنتا ہے۔ اس کے بعد صحت اور سماجی خدمات کا شعبہ آتا ہے جہاں موجود سعودی خواتین کی گنتی 20,422 ہے ، جو کُل سعودی خواتین ملازمین کی گنتی کا 12.24 فیصد ہے۔

تیسرے نمبر پر ریٹیل اور ہول سیل کا شعبہ ہے جہاں پر 8.42 فیصد کی شرح سے 14,051 سعودی خواتین براجمان ہیں۔ چوتھے نمبر پر ہوٹل اور کیٹرنگ کا شعبہ ہے جہاں 13,784 خواتین (8.26 فیصد) خدمات نبھا رہی ہیں۔ مینوفیکچرنگ انڈسٹریز میں برسر روزگار سعودی خواتین کی گنتی 8,515 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جو 6 فیصد بنتی ہے۔ اگر غیر مُلکی خواتین کی بات کی جائے تو صحت اور سماجی خدمات کے شعبوں میں اُن کی مجموعی تعداد 51,125 بتائی گئی ہے جو ان شعبوں میں تعینات غیر مُلکی ملازمین کی کُل گنتی کا 36.2 فیصد بنتی ہے۔ جبکہ تعلیم کے شعبے میں تعینات غیر مُلکی خواتین کی گنتی 35,930 ہے جو اس شعبے میں برسرروزگار غیر مُلکی ملازمین کی کُل گنتی کا 25.32 فیصد بنتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter