نیوزی لینڈحملہ،دہشت گرد کے اہلخانہ نے متاثرین سے معافی مانگ لی

19 مارچ, 2019

کرائسٹ چرچ  نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کے اہل خانہ بھی صدمے سے دوچار ہیں ، انہوں نے شہدا کے ورثا اور زخمیوں سے معافی مانگی ہے .مساجد پر حملہ کرنے والے آسٹریلین دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کے آسٹریلیا میں موجود اہل خانہ نے بھی واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے .

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملہ آور کے انکل ٹیری فٹز جیرالڈ اور دادی میری کا کہنا تھا کہ وہ افسردہ اور غمزدہ ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ سننا اور

دیکھنا آسان نہیں تھا ، ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں اور وہ شہید ہونے والوں کے ورثا سے معافی مانگتے ہیں . انہوں نے کہا کہ 2010 میں اپنے باپ کے انتقال کے بعد برینٹن یورپ کے دورے پر گیا اور اس دورے میں وہ مکمل طور پر تبدیل ہوگیا .دوسری جانب آسٹریلین پولیس نے برینٹن ٹیرینٹ کی والدہ اور بہن کو حفاظتی تحویل میں لے کر سیف ہاوس میں رکھا ہوا ہے ، برینٹن کی فیملی تحقیقات میں پولیس کی مدد کر رہی ہے.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter