رياض/ ايجنسى سعودی عرب میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ خلیجی ریاست میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔ نیپال اور ہند وپاک میں رؤیت کل متوقع ہےجس کا مطلب ہے کہ بر صغیر میں ١٢ مارچ کو پہلا روزہ ہوگا ان شاء اللہ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند کا حتمی اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے...
← مزيد پڑھئےجكارتا/ ايجنسى انڈونیشیا میں مسافر طیارے کے دونوں پائلٹ پرواز کے دوران سو گئے اور طیارے کا رخ بھی مڑ گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوری میں باٹیک ایئر لائنز کی انڈونیشیا میں ڈومیسٹک فلائٹ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا، جہاز میں 153 مسافر اور عملے کے 4 افراد بھی تھے۔ رپورٹس کے مطابق اس طیارے کو بعدازاں بحفاظت لینڈ کرلیا گیا تھا۔ اس واقعے کی ابتدائی رپورٹ...
← مزيد پڑھئےصنعاء/ ايجنسى یمن کے حوثیوں کے خلیج عدن میں بحری جہاز پر میزائل حملے میں پہلی مرتبہ جانی نقصان ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجِ عدن میں حوثیوں نے کمرشل جہاز پر میزائل حملہ کیا۔ اس میزائل حملے میں 2 سویلین میرین ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ خلیجِ عدن میں جہازوں پر حوثیوں کے حملوں میں جانی نقصان کا یہ پہلا واقعہ ہے۔...
← مزيد پڑھئےرياض/ ايجنسى مصری وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ فلسطینی کاز کو ختم کرنے کا منظم منصوبہ ہے۔ یہ بات انہوں نے عرب وزرائے خارجہ کے غزہ کی جنگ پر ریاض میں منعقدہ اجلاس میں کہی۔ مصری وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں کشیدگی بحیرۂ احمر اور باب المندب تک پھیل گئی ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری خارجہ خلیج تعاون کونسل نے غزہ میں انسانی...
← مزيد پڑھئےاقوام متحدہ/ ايجنسى غزہ جنگ پر بین الاقوامی خاموشی پر سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ نے لہجہ سخت کرلیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر فیصل بن فرحان نے پیر کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس کے آغاز پر غزہ جنگ پر خاموشی اختیار کرنے پر عالمی برادری پر سخت تنقید کی۔ جنیوا میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کن حقوق کی بات کر رہے...
← مزيد پڑھئےمکہ مکرمہ / ایجنسی حرمین شریفین کی انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے جہاں لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کے علاوہ کوئی نعرہ قابلِ قبول نہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حرمین انتظامیہ کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ السدیس نے کہا کہ حرمین شریفین میں امن و...
← مزيد پڑھئےغزہ/ ايجنسى اسرائیلی فوج کے رفح، شمالی و جنوبی غزہ میں حملے جاری ہیں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ممنوعہ سفید فاسفورس کے گولے برسا دیے، کل سے اب تک 96 فلسطینی شہید، 172 زخمی ہو گئے۔ وزارتِ صحت غزہ کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 878ہو گئی جبکہ 70 ہزار 215 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔...
← مزيد پڑھئےچین نے اقوام متحدہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے لائی جانے والی قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کیے جانے پر ’شدید مایوسی‘ کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے ژانگ جون نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ ’معاملے کو جنگ بندی کی طرف بڑھایا جائے کیونکہ یہ کونسل کی ذمہ داری ہے جس سے...
← مزيد پڑھئےواشنگٹن / ایجنسی امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے فلسطینیوں سے متعلق ہرزہ سرائی کی ہے۔ غزہ میں فلسطینی بچوں کی ہلاکت کے سوال پرامریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے انتہا پسندانہ جواب دیا ہے۔ اینڈی اوگلز نے جواب میں کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں سب کو ہلاک کر دینا چاہیے۔ امریکی رکنِ کانگریس کے اس انتہا پسندانہ بیان پر مسلمانوں، ڈیموکریٹس اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے...
← مزيد پڑھئےتل أبيب/ ايجنسى برازیلین صدر کے غزہ میں نسل کشی بیان کے بعد اسرائیل اور برازیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا۔ برازیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برازیل میں اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق برازیلی صدر ڈی سلوا کے بیان کے بعد اسرائیل نے انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا۔ اسرائیلی وزیر...
← مزيد پڑھئے