تازہ ترین اپ ڈیٹس

اہم خبریں

بھارت میں لاک ڈاؤن سے کسان پریشان، پھل جانوروں کو کھلانے پر مجبور

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث کسان اپنی اسٹرابیری فصل جانوروں کو کھلانے پر مجبور ہوگئے۔  بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں کسان پریشانی کا شکار ہوگئے۔ لاک ڈاؤن کے باعث ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کسانوں پر ان کی فصل کے خراب ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا۔ اس خطرے کے پیش نظر بھارتی کسانوں نے تیار اسٹرابری فروخت نہ ہونے پر اسے مویشیوں کو کھلانا شروع کردی۔ کسانوں کا کہنا ہے...

← مزيد پڑھئے

دہلی: تبلیغی جماعت کے خلاف ایف آئ آر نفرت کی علامت؛ آنند وہار بس اسٹیشن پر لاکھوں کی بھیڑ پر امت شاہ اور کیجری وال کے خلاف ایف آئ آر کیوں نہیں: ترجمان تبلیغی مرکز

نئی دہلی / ایجنسیاں دہلی کےنظام الدین میں واقع تبلیغی مرکز سے متعلق پیداشدہ صورتحال پر مرکز کے ترجمان اور سرکردہ دانشوروں اور صحافیوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ہم حکومت کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس سے یہ اپیل بھی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ انسانی مجبوریوں کا بھی خیال کرے۔ بیان...

← مزيد پڑھئے

اسرائیلی وزیر صحت اور انکی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص

یروشلم۔ 02 اپریل2020ء) اسرائیل کے وزیر صحت اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 71 سالہ یاکوف لٹزمان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وزیر صحت اور ان کی اہلیہ کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کو تنہائی میں جانے کی درخواست کر دی گئی ہے...

← مزيد پڑھئے

کورونا وائرس، چین میں کتے، بلیوں کے گوشت پر پابندی عائد

شین زین -02اپریل2020ء) کورونا وائر س کی وبا پھیلنے کے بعد چین میں کتے اور بلیوں کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کورونا وائرس چین سے شروع ہوا جس کے بعد وہ پوری دنیا میں پھیل گیا ۔ اس لئے اب چین میں بلی اور کتے کا گوشت کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ تاریخی قانون ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے چین کے شہر شین زین میں پاس...

← مزيد پڑھئے

سعودی حکومت کا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک سے حج معاہدے مؤخر کرنے کا مطالبہ

ریاض  02 اپریل2020ء) سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال کرونا وائرس کی وبائ اور مستقبل میں اس کے اثرات کے بارے میں صورتحال واضح ہونے تک حج کے معاہدے موخر کر دیں۔ سعودی عرب کے وزیرحج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے ریاض میں ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت تمام عازمین کے تحفظ کے لئے فکرمند ہے۔انہوں نے تمام ملکوں پر زور دیا کہ و ہ کو رونا وائرس کے حوالے...

← مزيد پڑھئے

ایران میں موسلادھار بارش اور سیلاب، 21 افراد جاں بحق

ایران کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایران میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے تو وہیں اب موسلادھار بارش نے بھی تباہی مچادی ہے۔ ایران کے جنوبی اور وسطی صوبوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ ترجمان ایمرجنسی سروسز کے...

← مزيد پڑھئے

حضوری راگ ‘پڑھنے والے بھارتی گرو کورونا سے ہلاک

بھارت میں موجود گولڈن ٹیمپل میں ’حضوری راگ ‘پڑھنے والے گرو گیانی نرمل سنگھ کورونا وائرس کے سبب چل بسے۔ بدما شری ایوارڈ یافتہ، گولڈن ٹیمپل میں سکھوں کی مذہبی عبادت ’حضوری راگ ‘ پڑھنے والے گیانی نرمل سنگھ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ گورونانک دیو اسپتال میں زیر علاج رہے، آج صبح وہ اس وبائی بیماری کے ہاتھوں جان کھو بیٹھے۔  نرمل...

← مزيد پڑھئے

کورونا سے امریکا میں اموات 5110، دنیا بھر میں 47245

امریکا میں کورونا سے آج ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے بھی بڑھ گئی، جس سے مجموعی اموات 5 ہزار 110ہو گئی ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 47 ہزار 245 ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 936050 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 194578 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا میں 20 جنوری کو کورونا وائرس کا...

← مزيد پڑھئے

امریکا نے چین پر الزامات کی بارش کر دی

امریکی اراکین کانگریس نے چین پر الزمات کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کورونا کے پھیلاؤ کی حد اور ووہان میں اموات کی تعداد کو چھپایا اور امریکی محکمہ خارجہ سے چین کے اعداد و شمار اور معلومات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی کانگریس میں ریپبلکن نے وہائٹ ​​ہاؤس کو پیش کی گئی خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ کی طرف اشارہ کیا۔ جس میں دعویٰ...

← مزيد پڑھئے

کورونا وائرس سے ہر عمر کے لوگوں کو خطرہ

کورونا وائرس سے ہر عمر کے لوگ خطرے میں ہیں ، دی گارجین کے مطابق امریکا میں کورونا کے 40فیصدکیسز میں متاثرین کی عمریں20سے لیکر 55برس ہے جبکہ 20فیصد مریضوں کی عمریں 20سے لیکر 44برس کے درمیان ہے۔ اس سے قبل چین میں سامنے آنے والی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھیں کہ اس وائرس سے صرف بزرگ شہریوں کو خطرہ ہے تاہم اب یہ نظریہ غلط ثابت ہورہا...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter