دنیا بھر میں کورونا کے 11 لاکھ کے قریب کیسز رپورٹ، 60 ہزار کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے

4 اپریل, 2020

امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں تیرہ سو سے زائد جانیں نگل گیا اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد7,392 ہوگئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد پونے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

نیویارک میں وینٹی لیٹرزکی کمی کے سبب چین سے تین ہزار وینٹی لیٹرزخریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدرٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی ہے۔

فرانس میں بھی کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 1120 اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

جرمنی میں کورونا کے اکانوے ہزار سے زائد مریض ہیں جب کہ ایک ہی دن میں ایک سواڑسٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا مزید سات سو چھیاسٹھ جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات ساڑھے چودہ ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسپین میں ایک روز میں کورونا نے آٹھ سو پچاس افراد کی جان لے لی اور مجموعی اموات گیارہ ہزارسے تجاوز کر گئی ہیں۔

برطانیہ میں ایک دن میں چار سو چوراسی اموات ہوئی ہیں اور کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین ہزار چھ سو سے بڑھ گئی ہے۔ کورونا مریضوں کا علاج کرنے والی پاکستانی نژاد نرس کورونا سے چل بسی، چھتیس سالہ نرس تین بچوں کی ماں تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter