کوئی ملک لاک ڈاؤن یا پابندیاں ہٹانے میں جلدی نہ کرے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

4 اپریل, 2020

 (كيئرخبر-04اپریل2020ء) کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ امیر ملک ہو یا غریب، تمام اس کے پنجے میں آئے ہوئے ہیں۔ بیشتر ممالک نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہوا ہے اورتما م عوامی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے۔ اسی دوران عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو خبردار کر دیا ہے کہ کوئی بھی ملک وقتی صورتحال دیکھ کر لاک ڈاؤن کو ہٹا نے کے بارے میں نہ سوچے۔حکام کا کہنا تھا کہ کورونا کا خاتمہ کر کے ہی لاک ڈاؤن کو ختم او ر معاشی حالات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس لئے جب تک کورونا وائرس مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے، کوئی بھی ملک لاک ڈاؤن یا پابندیاں ہٹانے میں جلدی نہ کرے، ہمیں اس کی وجہ سے بھارى نقصان اٹھانا پڑ سکتے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سےبات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ نے کہا ہم شراکت داروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نظام صحت کو مضبوط کریں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہیلتھ ورکرز کو ان کی تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کریں اور صحت کی سہولیات کو ضروری طبی سامان کی خریداری کے لئے مالی معاونت کی فراہمی کی ضرورت ہے۔ یادرہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورنا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعدا ب تک دنیا بھر میں ا س سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 59 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔بگڑتے ہوئے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے آغاز میں ہی عالمی سطح پر آگاہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔ تمام ممالک کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ انفرادی طور پر اس سے بچنے کے لئے اقدامات کرنے شروع کر دیں۔ دوسری جانب ابھی تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار نہیں کی گئی۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیا رکر لی جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ تاہم آسٹریلیا میں تیار کردہ ویکسین کا انسانو ں پر استعمال کا آغاز شروع ہو گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ویکسین تیار کر لی جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter