بھارتی میڈیا نے مسلمانوں کو کورونا کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

4 اپریل, 2020

-04اپریل2020ء) اس وقت پوری دنیا کو کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ہر ملک کی جانب سے اپنی حدود میں رہتے ہوئے کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی دوران بھارت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی بجائے اس کا الزام مسلمانوں پر لگا کر ان کے پیچھے پڑ گیا ہے۔  بھارت کوروناوائرس کی جنگ چھوڑ کر مسلمانوں کے پیچھے پڑ گیا ہے ،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ذمہ دار مسلمان ہیں،مسلمانوں کی تبلیغی جماعت دہلی آئی تھی جس کے شرکا مختلف جگہوں پر پھیل گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے ان مسلمانوں کا نام کورونا جہادی رکھ دیا ہے اور آر ایس ایس  کے نظریے کی پیچھے لگتے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ مسلمان پوری دنیا سے ایک سازش کے تحت بھارت میں آئے ہیں اور مختلف علاقوں میں پھیل کر کورونا وائرس کو پھیلا رہے ہیں۔

 کچھ دن قبل بھارتی ریاست یو پی میں هندؤں کا ایک بڑا اجتماع ہوا تھا جس میں وہاں کے وزیراعلیٰ بھی شامل ہوئے تھے، لیکن اس کا ذکر کوئی نہیں کرتا۔

یادرہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورنا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد  اب تک دنیا بھر میں ا س سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 60 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔۔ دوسری جانب ابھی تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار نہیں کی گئی۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیا رکر لی جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ تاہم آسٹریلیا میں تیار کردہ ویکسین کا انسانو ں پر استعمال کا آغاز شروع ہو گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ویکسین تیار کر لی جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter