سعودی عرب: غیر ملکی افراد کے لیے ریلیف

4 اپریل, 2020

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکی افراد کے لیے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

 سعودی عرب میں حکام نے کہا ہے کہ غیر ملکی افراد کے اقامے آئندہ تین ماہ کے لیے بنا کسی فیس کے آن لائن تجدید کیے جائیں گے۔

سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی افراد کی ابشر آئی ڈی کا ہونا ضروری ہے۔

 سعودی عرب میں حکام کی جانب سے یہ سہولت عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 154 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں وبائی مرض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد دو ہزار 39 تک پہنچ گئی ہے۔

 سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث مزید چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی کل تعداد 25 ہو گئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter