سعودی مملکت میں کورونا پھیلانے والے کو پانچ سال کی قید ہو گی

4 اپریل, 2020

ریاض(كيئرخبر۔4 اپریل 2020 ء) سعودی عرب میں کورونا کا جو مریض جان بُوجھ کر یا بے احتیاطی سے دیگر لوگوں میں بھی یہ موذی وائرس منتقل کرنے کا سبب بنے گا، اسے سنگین نتائج بھُگتنا ہوں گے۔ سعودی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا کے مریضوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، تاکہ دیگر افراد کو اس موذی وائرس کی منتقلی نہ ہو سکے۔سعودی گزٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کورونا وائرس کے متاثرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھرپور حفاظتی تدابیر اپنائیں تاکہ ان کا مرض دوسرے افراد میں منتقل نہ ہو سکے۔کورونا کے مریض کو خود کو زیادہ سے زیادہ محدود رکھنا ہو گا۔پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کی منتقلی کے جُرم پر یہ سزا سرکاری ہے، جبکہ اس کے علاوہ ایک سزا اور بھی ہے۔

اگر کسی شخص کی وجہ سے کوئی اور کورونا کا مریض بنتا ہے تو متاثرہ شخص عدالت سے رجوع کر کے خود کو نقصان پہنچانے والے شخص سے ہرجانے کے طور پر بڑی رقم طلب کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ آج وزارت داخلہ کی جانب سے تین سعودی شہروں دمام، قطیف اور طائف میں کرفیو کے اوقات کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ جس کے بعد سے کرفیو کی آغاز شام 6بجے کی بجائے سہ پہر 3بجے سے ہو گا اور اگلے روز صبح 6 بجے تک اس کی پابندی کی جائے گی۔وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو کا یہ دورانیہ غیر معینہ مدت کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم مخصوص سرکاری و نجی اداروں کے ملازم جنہیں کرفیو میں مخصوص ذمہ داریاں نبھانی ہوتی ہیں، وہ کرفیو کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ان شہروں میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کورونا کے خطرات کے پیش نظر لوگوں کی زندگی اور صحت کو محفوظ بنانے کی خاطر لیا گیا ہے۔ تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت گھروں تک ہی محدود رہیں اور حالات کے پیش نظر سماجی تنہائی اختیار کریں۔جبکہ گزشتہ جمعرات کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تمام علاقوں میں روزانہ 24 گھنٹے کے کرفیو کا اعلان کیا تھا۔جس کے دوران دونوں شہروں میں داخل ہونے اور وہاں سے باہر جانے پر پابندی ہو گی۔24 گھنٹوں کے اس کرفیو کے دوران دونوں مقدس شہروں کے رہائشی علاقوں میں ہر قسم کی تجارتی سرگرمی اور کام کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔تاہم فارمیسیز، بینکنگ خدمات، راشن اور اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والے مراکز اور ایندھن کے اسٹیشنز اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter