بھارت میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع ہو سکتی ہے، ریاستی وزیرصحت

4 اپریل, 2020

ممبئی(۔ 04 اپریل2020ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیرصحت راجیس توپے نے کہا ہے کہ اگر حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل نہیں کرتے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری رہتا ہے، تو حکومت لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع پر مجبور ہو جائے گی۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہفتے کے روز تک جنوبی ایشیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد چھ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت جنوبی ایشیا میں اس بیماری سے شدت سے متاثرہ ایک ملک ہے، جہاں مجموعی طور پر 29 سو دو افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں سے 68 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter