کورونا: مرض چھپانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ

4 اپریل, 2020
سلطنت عمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہریوں اور غیر ملکیوں میں سے جو کورونا یا کسی وبائی امراض کا شکار ہو تو اپنے مرض سے وزارت صحت کو مطلع کرے۔
عمان نیوز ایجنسی کے مطابق ایسا نہ کرنے والے پر10 ہزار ریال جرمانہ عائد ہوگا۔
 بیرون ملک سےآنے والوں کے لیے بھی یہی ہدایت ہے کہ وہ سرحدی چوکی پر موجود اہلکار کو اپنی بیماری سے مطلع کرے۔
کورونا کا شکار مریض علاج سے انکار کردے یا معالج کے مشوروں کی پابندی نہ کرے تو اسے ایک سال قید اور10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
جان بوجھ کر دوسروں کو وبائی مرض منتقل کرنے والے کو بھی اسی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عمان آبزرور کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن کو دوسروں تک پھیلانے سے روکنے کے لیے مجاز ریاستی حکام کے ذریعے طے شدہ طریقے کار اور اقدامات پرعمل نہ کرنے یا اس سے منحرف ہونے پربھی یہ جرمانہ عائد کیا جائے گا
دریں اثناء مارکیٹوں میں رش کرنے اور دکانیں بند نہ کرنے والوں کو جرمانے اور ایک سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عمان کی وزارت ثقافت نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے 40 بڑے ہوٹل وزارت صحت کی نگرانی میں ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter