بریکنگ نیوز

امریکی ٹائم میگزین نے جمال خاشقجی کو رواں برس کی بہترین شخصیت قرار دیا

امریکی جریدے ٹائم میگزین نےسال 2018 کی بہترین شخصیت کے طور پر ان صحافیوں کو چنا جو سچائی کی تلاش میں قتل یا قید کئے گئے۔ ٹائم میگزین 1927 سے سال کی شخصیت کے انتخاب اور دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔ اس سال اس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی سمیت چار صحافیوں کو سچ کے خلاف جنگ میں سچ کے...

← مزيد پڑھئے

مودی نے پانچ ریاستوں میں شکست تسلیم کر لی؛ کانگریس کو راجستھان مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں واضح کامیابی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ ریاستوں  میں ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی۔ بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ایک بڑے اپ سیٹ کا سامنا ہے، 3 ریاستوں میں کانگریس جبکہ دیگر 2 میں مقامی جماعتیں آگے ہیں۔ مودی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں اپنی شکست قبول کرتے ہوئے...

← مزيد پڑھئے

’سعودی شہریوں کو ترکی کے حوالے نہیں کریں گے‘

سعودی عرب نے جمال خاشقجی قتل کیس میں اپنے کسی شہری کو ترکی کے حوالے کرنے کا امکان مسترد کر دیا ہے ۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سعودی شہریوں کو کسی کے حوالے نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ترکی نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب کے دو اعلیٰ عہدے داروں سابق انٹیلی جینس چیف احمد العسیری اور...

← مزيد پڑھئے

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، بھارت نے آسٹریلیا کو 31 رنز سے ہرا دیا

بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دے دی, فتح کے ساتھ ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا میں ٹیسٹ جیتنے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں ۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی جانب سے پجارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی اننگ میں سنچری جبکہ دوسری اننگ میں نصف سینچری اسکور کی۔ بھارت نے...

← مزيد پڑھئے

تیل کی قیمتوں کو لیکر فرانس میں پرتشدد مظاہرے جاری، 731 افراد زیر حراست

فرانس بھر میں ایندھن کے نرخوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے دوران مختلف مقامات سے 731افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فرانس کے درالحکومت پیرس سمیت تمام بڑے شہروں میں پیلی جیکٹ کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کے موقع پر توڑ پھوڑ روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ پیرس میں سکیورٹی کے لیے 8ہزارپولیس اہلکار تعینات اور بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل فورس تعینات ہے،اس...

← مزيد پڑھئے

ہرات میں طالبان کا حملہ، 14 افغان فوجی ہلاک، 21 یرغمال

افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں 14افغان فوجی ہلاک ہو گئے، طالبان نے 21 فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔ افغانستان کے صوبے ہرات کے صوبائی کونسل رکن نجیب اللہ محیبی کے مطابق طالبان نے گزشتہ رات ضلع شندد میں دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ ان چوکیوں پر طالبان اور افغان فوجیوں کے درمیان 6گھنٹےلڑائی جاری رہی، بعد میں فوجی کمک آنے پر طالبان پسپا ہو گئے، تاہم...

← مزيد پڑھئے

پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں49 برس بعد شکست

نیوزی لینڈ نے 49 برس بعدپاکستان کو اس کی ’ہوم سیریز ‘میں شکست سے دو چار کردیا۔ کیویز نے گرین شرٹس کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 123 سے ہرایا ۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 280رنز کاہدف دیا۔ سرفراز الیون ہدف کے تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 156رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گرین کیپ کی...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں سجا کافی فیسٹیول، مہمانوں کی تواضع جاری

سعودی صوبے جازان کے پہاڑی علاقے میں چھٹا کافی فیسٹول جاری ہے۔ فیسٹول کا افتتاح جازان کے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز نے الدائر بنی مالک ضلع میں کیا۔ کاشت کار فیسٹیول میں آنے والے مہمانوں کو اعلیٰ کوالٹی کی کافی پیش کرنے کے لیے ایک دوسرے سے بازی لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔ فیسٹول کے نگران عام نائف بن ناصر بن لبدہ نے غیر ملکی میڈیا...

← مزيد پڑھئے

روپندیہی: مولانا شفیق الرحمن سلفی نے داعی اجل کو لبیک کہا ؛ جنازہ 5 دسمبر کو بعد ظہر بھنگیا میں

بھیرھوا 4 دسمبر/ کئیر خبر موصولہ اطلاعات کے مطابق روپندیہی کے معروف عالم دین مولانا شفيق الرحمن سلفى کا طویل علالت کے بعد آج شام انتقال ہو گیا؛ مرحوم جمعیت اہل حدیث روپندیہی کے ناظم مولانا عزیز الرحمن فیضی کے والد ہیں؛ بھیرھوا کا پورا علاقہ مولانا مرحوم کی دینی دعوتی اور رفاہی خدمات سے فیضیاب ہوا ہے - مشہور ادارہ جامعہ محمدیہ کے وہ بانی تھے- ملک نیپال کے...

← مزيد پڑھئے

قطر کا اوپیک رکنیت چھوڑنے کا اعلان

قطر نے آگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ قطر کے وزیر توانائی سعد الکابی نےدوحہ  میں میڈیا سے گفتگو میں اوپیک چھوڑنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کی رکنیت سے علیحدگی کے فیصلے سے اوپیک کو آگاہ کردیا ہے، جو جنوری 2019ء سے نافذ العمل ہو گا۔ قطر تیل پیدا کرنے والی تنظیم چھوڑنے والا پہلا ملک بن...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter