عبد المالک الحوثی كا مملکت سعودی عرب پر بھونڈا الزام

ابو حماد عطاء الرحمن المدنی/ المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو

23 اپریل, 2024

عبد المالک الحوثی نے مملکت سعودی عرب پر بھونڈا الزام لگا کر سورج پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی ہے۔
دنیا میں خواہ کتنے ہی انقلابات اور تغیرات پیش آئیں، حکومتیں بدلیں، عادات رواج اور مزاج بدل جائیں، نئے نئے تقاضے اور ضرورتیں پیش آتی رہیں کسی بھی مرحلہ پر انسان اس دستور الہی اور قیامت تک رہنمائی کرنے والے محکم قانون قرآن کریم میں کسی نوع کی کوئی کمی بیشی نہیں کرپاۓگا اور قرآن کریم جامع محکم اصول ہر مسئلہ اور ضرورت کا انسانی حیات کو عطا کرتے ہوئے اس اعلان الہی کی تصدیق کرتے جائیں گے. "ما فرطنا في الكتاب من شيء”.{الأنعام:38} کہ ہم نے اس کتاب میں کسی چیز کی کمی نہیں چھوڑی ہے۔
اس حقیقت سے کوئی نہیں انکار کرسکتا ہےکہ مملکت سعودی عرب جہاں حرمین شریفین کی خدمت اور حجاج اور معتمرین کی خدمت کو ایک فریضہ سمجھتی ہے، وہاں قرآن پاک کی خدمت میں بھی اپنا کردار بہترین انداز میں انجام دیتی ہے ۔ آج ہم اگر مملکت سعودی عرب کی قرآن پاک کی خدمت پر نظر ڈالےں تو یہ حقیقت ہے کہ مملکت سعودی عرب کا دستور قرآن پاک ہے ۔ مملکت سعودی عرب میں قرآن پاک کے خصوصی ٹی وی چینلز ہیں جن میں دنیا کے بہترین قراءکی تلاوت نشرکی جاتی ہے اور طباعت قرآن کے لئے خصوصی طور پر پرنٹنگ پریس موجود ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں قرآن پاک کی طباعت جدید اصولوں پر کی جاتی ہے اور دنیا بھر کی زبانوں میں قرآن پاک کی طباعت شامل ہے ۔ اسی طرح مملکت سعودی عرب کی مختلف جامعات میں قرآن پاک کے خصوصی چیئرز قائم ہیں اور سعودی عرب کی حکومت ان کی مالی مدد کرتی ہے۔
آج کل سوشل میڈیا پر یہ بات پھیل رہی ہے کہ عبدالمالک الحوثی نے مملکت سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ حکومت سعودی عرب نے یہودیوں کو مشتعل کرنے والی قرآنی آیتوں کو درسی کتابوں سے ہٹا دیا ہے، اور یہودیوں کو خوش کرنے کے لئے قرآن مجید کی بعض آیتوں کو حذف کرنے کے لئے تیار ہے۔
یقیناً یہ عبدالمالک الحوثی کی طرف سے بکواس اور بے ہودہ حرکت ہے مملکت سعودی عرب کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔ اللہ تعالیٰ مملکت سعودی عرب کو دشمنوں کے مکروفریب اور حاسدوں کے حسد سے بچاۓ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter