امریکی ٹائم میگزین نے جمال خاشقجی کو رواں برس کی بہترین شخصیت قرار دیا

12 دسمبر, 2018

امریکی جریدے ٹائم میگزین نےسال 2018 کی بہترین شخصیت کے طور پر ان صحافیوں کو چنا جو سچائی کی تلاش میں قتل یا قید کئے گئے۔

ٹائم میگزین 1927 سے سال کی شخصیت کے انتخاب اور دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔

اس سال اس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی سمیت چار صحافیوں کو سچ کے خلاف جنگ میں سچ کے محافظ کہہ کر اس ’سال کی شخصیت‘ قرار دیا ہے۔

’پرسن آف دی ایئر‘ میں شامل دیگر صحافیوں میں فلپائن کی صحافی ماریا، میانمار میں قید رائٹرز کے دو رپورٹرز اور دیگر صحافی شامل ہیں۔

ماریا ریسا ایک فلپینی انٹرنیٹ ویب سائیٹ کی ایڈیٹر ہیں جو اپنے ملک کے حکام کی پالیسیوں پر تنقید کرتی ہے جبکہ رائٹرز کی صحافی وا لون اور کیا شوئے اُو کو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام کے واقعات کی تحقیقی رپورٹ تیار کرنے پر جیل میں ڈال دیا گیا۔

گزشتہ برس ٹائم میگزین نے ’خاموشی توڑنے والوں‘ کو ’سال کی شخصیت‘ قرار دیا تھا یہ وہ افراد تھے جنھوں نے جنسی ہراسیمگی اور زیادتی کے خلاف آواز بلند کی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter