سعودی عرب میں سجا کافی فیسٹیول، مہمانوں کی تواضع جاری

شاہد نعیم

6 دسمبر, 2018

سعودی صوبے جازان کے پہاڑی علاقے میں چھٹا کافی فیسٹول جاری ہے۔ فیسٹول کا افتتاح جازان کے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز نے الدائر بنی مالک ضلع میں کیا۔

کاشت کار فیسٹیول میں آنے والے مہمانوں کو اعلیٰ کوالٹی کی کافی پیش کرنے کے لیے ایک دوسرے سے بازی لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔

فیسٹول کے نگران عام نائف بن ناصر بن لبدہ نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کافی فیسٹول الدائر بنی مالک اور دیگر پہاڑی ضلعوں کے علاوہ پورے صوبے کے حوالے سے زراعتی، سیاحتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امکانات کا تعارف پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بن لبدہ کے مطابق اس فیسٹول کو کافی کی کاشت کی سپورٹ اور مقامی اور علاقائی سطح پر اس کے تعارف کو پیش کرنے میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔

بن لبدہ نے بتایا کہ علاقے میں کافی کے 75 ہزار سے زیادہ پودے ہیں جب کہ پیشہ وارانہ طور پر کافی کی پیداوار میں مصروف عمل کاشت کاروں کی تعداد 700 سے زیادہ ہے۔

فیسٹول میں فن پاروں کی ایک نمائش بھی سجائی گئی ہے جس میں ضلعے کی 27 خواتین فوٹو گرافرز اور فنون لطیفہ سے متعلق فن کاروں کے 150 کے قریب فن پارے اور تصاویر رکھی گئی ہیں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter