دشمنان اسلام کا سعودی عرب کے خلاف ایک جھوٹا پروپیگنڈہ

مولانا عبد القیوم بسم اللہ مدنی

24 اپریل, 2024

اس وقت سارا عالم اور تمام ادیان کے لوگ مملکتِ توحید سعودی عرب کو بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں اورآئے دن ہر کوئی طرح طرح کی شازشیں کرنے کے درپے ہیں آج مورخہ ٢٢اپریل نیپال کے ایک مشہور اخبار میں نیوز پورٹل کیندر بندو نے یمن کے حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی کے واسطے سے ایک خبر شائع کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکمراں اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے قرآن کے کچھ حصوں کو حذف کرنے کو تیار ہوگئے ہیں حالانکہ یہ واضح جھوٹ اور تہمت ہے وہ ملک جسکا دستور کتاب وسنت ہو وہ اس طرح سے ہرگز کرنے کو تیار نہیں ہوسکتا ہےیہ روافض کی کارستانی ہے اور سارے عالم میں سعودیہ کو بدنام کرنا مقصود ہے۔
عبدالمالک نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو خوشگوار اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے ایسا کرنا چاہتاہے۔ اس لیے نصاب سے قرآن کے بعض متنازعہ موضوعات کو نکال دیا گیا ہے۔
ایران کی اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی کے مطابق عبدالمالک الحوثی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے یہودیوں کے اشتعال انگیزی سے بچنے کے لیے درسی کتابوں سے قرآنی آیات کو ہٹا دیاہے جن میں یہودیوں کے جرائم مذکور ہیں میں بڑے ہی یقین واعتماد سے لکھ رہاہوں کہ یہ سب سعودی عرب کے خلاف شازش ہے۔
اللہ تعالی سعودی عرب کو دشمنوں کے ہر مکر فریب سے محفوظ رکھے اور انھیں ہر طرح کی خوشحالی سے سرفراز کرے آمین۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter