قطر کا اوپیک رکنیت چھوڑنے کا اعلان

3 دسمبر, 2018

قطر نے آگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

قطر کے وزیر توانائی سعد الکابی نےدوحہ  میں میڈیا سے گفتگو میں اوپیک چھوڑنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر کی رکنیت سے علیحدگی کے فیصلے سے اوپیک کو آگاہ کردیا ہے، جو جنوری 2019ء سے نافذ العمل ہو گا۔

قطر تیل پیدا کرنے والی تنظیم چھوڑنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

اوپیک میں عراق، ایران، سعودی عرب،کویت،وینزویلا،متحدہ عرب امارات،نائیجریا، لیبیا، کانگو و دیگر ممالک شامل ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter