روپندیہی: مولانا شفیق الرحمن سلفی نے داعی اجل کو لبیک کہا ؛ جنازہ 5 دسمبر کو بعد ظہر بھنگیا میں

4 دسمبر, 2018
بھیرھوا 4 دسمبر/ کئیر خبر
موصولہ اطلاعات کے مطابق روپندیہی کے معروف عالم دین مولانا شفيق الرحمن سلفى کا طویل علالت کے بعد آج شام انتقال ہو گیا؛ مرحوم جمعیت اہل حدیث روپندیہی کے ناظم مولانا عزیز الرحمن فیضی کے والد ہیں؛ بھیرھوا کا پورا علاقہ مولانا مرحوم کی دینی دعوتی اور رفاہی خدمات سے فیضیاب ہوا ہے – مشہور ادارہ جامعہ محمدیہ کے وہ بانی تھے-
ملک نیپال کے علمی و دینی حلقوں میں یہ خبر دکھ کے ساتھ سنی گئی؛ متعدد اداروں اور مدارس کے ذمہ داران نے مولانا کے انتقال  کو خسارہ سے تعبیر کرتے ہویے تعزیت کی ہے ؛
کئیر خبر کے چیف ایڈیٹر عبد الصبور عبد النور نے مولانا مرحوم کے فرزند مولانا عزیز الرحمن فیضی سے تعزیت کرتے ہویے کہا کہ ان کے انتقال سے علمی و دعوتی حلقے خلاء  محسوس کریں گے؛ ایک عالم کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے اللہ ان کی خدمات کو قبول فرماے؛ اور پسماندگان کو ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق بخشے –
واضح رہے کہ مرحوم  کا تعلق موضع بھنگہیا ضلع روپندیہی سے ہے جو نیپال کے مشہور شہر بھیرہوا سے متصل مرچوار میں واقع ہے موصوف کی پوری زندگی خدمت دین میں گزری ہے اپنے آخری عمر میں ایک طویل وقفے سے بیمار تھے۔
اطلاع  کے مطابق جنازہ کی نماز کل بروز بدھ بعد نماز ظہر بھنگیا میں ادا کی جائے گی ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter