بریکنگ نیوز

بنگلادیش کا روہنگیا مسلمانوں کو نومبر سے وطن واپس بھیجنے کا اعلان

بنگلادیش نے میانمار سے ہجرت کرکے آنے والے لاکھوں روہنگیا مسلمانو ں کو وسط نومبرسے ان کے وطن واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ بنگلادیش کی جانب سے یہ اہم فیصلہ ڈھاکا میں میانمار کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ بنگلا دیشی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کی واپسی وسط نومبر سے شروع ہو جائے گی، دونوں ملکوں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو بحفاظت...

← مزيد پڑھئے

بھارت ،ہاشم پورہ قتل عام، 16ملزمان کو عمر قید

بھارت میں ہاشم پورہ کیس میں 16ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی،ہاشم پورہ کے42مسلمان نوجوانوں کو31سال قبل قتل کیاگیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے ہاشم پورہ کیس میں ٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتےہوئے ہاشم پورہ کیس میں نامزد16صوبائی آرمڈکانسٹیبلری آفیشلز کوعمرقیدسنادی۔ ٹرائل کورٹ نے21مارچ کوعدم ثبوت پرملزمان کوبری کردیاتھا،عدالت نے فیصلےمیں کہا کہ آرمڈفورسزنےٹارگٹ کلنگ کی،مقتولین کےاہل خانہ کوانصاف کیلئے31سال انتظارکرناپڑا. ہاشم...

← مزيد پڑھئے

بھارتی جوڑا امریکا میں سیلفی لیتے ہوئے ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے یوسومائیٹ نیشنل پارک میں ایک بھارتی جوڑا پہاڑ پر سیلفی لیتے ہوئے 800 فٹ گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جوڑا پیشے کے اعتبار سے سافت ویئر انجینئر تھا جن کی شادی 2014 میں ہوئی تھی۔ واقعے میں ہلاک 29 سالہ وشنو وسواناتھ کے بھائی جشنو وسواناتھ کے مطابق جس وقت حادثہ پیش...

← مزيد پڑھئے

امریکہ: دریائے ہڈسن سے 2 سعودی لڑکیوں کی نعشیں برآمد‘ تحقیقات شروع

نیویارک (صباح نیوز) نیویارک میں سعودی قونصل خانہ نے کہا ہے کہ نیویارک میں دریائے ہڈسن کے ساحل سے 2 سعودی لڑکیوں کی نعشیں برآمد ہوئیں ، تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس نے کہا کہ دونوں لڑکیوں کی عمریں 16اور 22سال ہیں۔

← مزيد پڑھئے

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملہ پر پاکستانی پارلیمینٹ میں قرارداد جمع ہونے کے امکان

  امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملہ پر پارلیمینٹ میں توجہ مبذ ول کروانے کا نوٹس،  تحریک التو ء  اور قرارداد جمع ہونے کے امکانات ہیں ۔اپوزیشن جماعتوں نے امریکی جیل   سے  عافیہ صدیقی کی رہائی کے  معاملہ   کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھانے کافیصلہ کر لیا یہ معاملہ پاکستان تحریک انصاف کے 100 روزہ انتخابی پروگرام میں شامل ہے، وازرت خارجہ میں ڈی جی...

← مزيد پڑھئے

اذہان مرزا ملک بھارتی کہلائے گا؛ پاکستانی یا کسی تیسرے ملک کی شہریت؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد سے دونوں اسٹارز کو نا صرف پاکستان اور بھارت سے مبارک بادیں وصول ہورہی ہیں بلکہ دنیا بھر سے انہیں نیک تمنائوں کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشعیب ملک نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان...

← مزيد پڑھئے

انڈونیشیا طیارہ حادثہ، انسانی باقیات کے 24 بیگ اسپتال منتقل؛ کسی کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم

انڈونیشیا میں سمندر میں گرکر تباہ ہونے والے طیارے کے مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، انسانی باقیات سے بھرے 24 بیگزپوسٹ مارٹم کے لیے جاوا کےاسپتال پہنچا دیے گئے۔ طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اب تک نہیں مل سکا ہے۔ انڈونیشیئن حکام کا کہنا ہے کہ سرچ اور ریسکیو کی کارروائیوں میں ملنے والی انسانی با قیات میں ایک بچے کی...

← مزيد پڑھئے

ورلڈ کپ کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کی انوکھی فرمائش

بھارتی کرکٹ ٹیم نےآئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کے لئے انوکھی فرمائش کی ہے، بھارتی کپتان اور ٹیم مینجمنٹ نے درخواست کی ہے کہ ایونٹ کے دوران پلیئرز کے لئے کثیر تعداد میں کیلے، ٹرین کوچ ریزرو اور سفر کے دوران بیگمات کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ درخواست ٹیم مینجمنٹ نے کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن (CoA) کے ساتھ ہونے والے جائزہ...

← مزيد پڑھئے

پاپا بن گیا دیکھو میں پاپا بن گیا ،شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے یہاں بچے کی ولادت

پاکستان کے اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک کے یہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پرشعیب ملک کی خوشی دیدنی ہے اوروہ پا پا بننے کی خوشی میں ڈانس کر کے خوشی منا رہے ہیں۔ جی ہاں، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے شہزادے کی آمد نے ہر طرف خوشیاں بکھیر دی ہیں۔ اور شعیب ملک نے اس خوشی کو اپنی سالی انعم مرزا کے ساتھ...

← مزيد پڑھئے

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 224رنز سے ہرادیا

چوتھے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 224 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، روہیت شرما اور امباتی رائیڈو نے سنچریاں اسکور کیں۔ برق رفتار سنچری پر روہیت شرما کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 378رنز کا بڑا ہدف دیا، لیکن خلیل احمد اور کلدیپ یادیو کی عمدہ بولنگ کے...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter