نیپال میں مقامی انتخابات 19 مارچ کو کرانے کی تجویز؛ رمضان کے بعد 10 شوال، بروز جمعہ ہوگی پولنگ

۔مولانا مشہود خاں نیپالی

16 نومبر, 2026

کاٹھمانڈو – نیپال میں آئندہ مقامی انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ ملک بھر میں مقامی انتخابات 5 چیت 2083، بروز جمعہ، 19 مارچ 2027 کو منعقد کرائے جائیں۔ یہ تاریخ متوقع طور پر 10 شوال 1448ھ ہوگی، اس طرح انتخابات رمضان المبارک کے بجائے عیدالفطر کے بعد کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نارائن بھٹرائی کے مطابق کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ 5 چیت کو انتخابات کرانے میں کوئی دشواری نہیں ہے۔
وزیراعظم کے سکریٹریٹ کے مطابق حکومت بھی جلد انتخابی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم بالیندر شاہ اور راشٹریہ سوتنتر پارٹی (راسوپا) کے صدر روی لامچھانے کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ وزیر داخلہ سدھن گرونگ بھی الیکشن کمیشن سے ممکنہ تاریخ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کرچکے ہیں۔
دوسری جانب نیپالی کانگریس، ایمالے اور نیپالی کمیونسٹ پارٹی نے بھی چیت کے مہینے میں انتخابات کرانے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے جائزے کے مطابق موسمی اور جغرافیائی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمالیائی اضلاع سمیت ملک بھر میں مقررہ تاریخ تک انتخابات مکمل کرائے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ انتخابی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے لیے کابینہ کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔ حکومت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ مقرر کرے گا۔مولانا مشہود خاں نیپالی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter