دُبئی :برطانوی شہری منشیات کی برآمدگی پر گرفتار

7 اپریل, 2019

دُبئی(7 اپریل 2019ء) پولیس نے ایک برطانوی شخص کے قبضے سے کوکین برآمد ہونے پر اُسے گرفتار کر لیا۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے عریبین رانچز میں واقع ایکہوٹل کے کمرے پر چھاپہ مارنے پر وہاں مقیم برطانوی شہری کے پاس سے 34 گرام کوکینبرآمد ہوئی۔ اس واقعے کا مقدمہ البرشا پولیس اسٹیشن میں درج کروایا گیا تھا۔تاہم ملزم نے استغاثہ کی جانب سے عائد اس الزام کو درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ دُبئی پولیس کے انسدادِ منشیات ڈویژن کے ایک پولیس لیفٹیننٹ نے عدالت کو بتایا کہ اُنہیں ایک خاتون کے منشیات استعمال کرنے کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی جو ساتھ ساتھ منشیات کی سپلائی بھی کرتی تھی۔

جس پر خاتون کے ہوٹل کے کمرے کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے وہ رقم بھی برآمد ہوئی جو اُس نے منشیات کی فروخت کر کے کمائی تھی۔

خاتون نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اُس نے یہ منشیات ایک افریقی شخص سے لی تھی۔ اسی خاتون نے ایک برطانوی ملزم کو بھی کوکین فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔ جس پر ملزم کے کمرے پر چھاپہ مار کر جب تلاشی لی گئی تو وہاں ایک لفافے میں سے کوکین برآمد ہو گئی۔ ملزم نے بھی پولیس کے رُوبرو یہ مان لیا تھا کہ اُس نے یہ منشیات اپنے ذاتی استعمال کے لیے لی تھی، تاہم عدالت میں اُس نے خود پر منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزامات کو درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ ملزم کی قسمت کا فیصلہ 15 اپریل 2019ء کو سُنایا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter