فجیرہ :ملازمہ اپنے کزن کے ساتھ رنگ رلیاں مناتی پکڑی گئی

7 اپریل, 2019

فجیرہ(7 اپریل 2019ء) پولیس نے ایک ایشیائی مُلک سے تعلق رکھنے والی گھریلو ملازمہ اور اُس کے عاشق کو مالک کے گھر میں رنگ رلیاں منانے کے جُرم میں گرفتار کر لیا۔ استغاثہ کی جانب سے دونوں ملزمان پر غیر ازدواجی تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔ استغاثہ نے بتایا کہ ایشیائی لڑکی ایک اماراتی کے مکان پر گھریلو ملازمہ کے طور ملازمت کرتی تھی، جس کی اپنے عاشق سے فون پر بات چیت ہوتی رہتی تھی۔ایک روز اماراتی فیملی کسی تفریح کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی تو ملازمہ نے موقعے کا فائدہ اُٹھانے کا منصوبہ بنایا۔ اُس نے عاشق کو گھر پر بُلالیا اور دونوں اپنی مستیوں میں مصروف ہو گئے، مگر ان کی بدقسمتی کہ مالک اور اُس کی فیملی وقت سے پہلے ہی گھر واپس آ گئی۔

جب مالکن نے دیکھا کہ گھر ویسے کا ویسا ہی گندا تھا، جیسا وہ تھوڑی دیر پہلے چھوڑ کر گئے تھے، تو اُس کا پارہ ہائی ہو گیا۔

مالکن نے ملازمہ کو کئی آوازیں دیں، مگر جب آگے سے کوئی جواب نہ آیا تو وہ غصّے سے پیر پٹختی ہوئی ملازمہ کے کمرے کی جانب گئی اور جب اُس نے دروازہ کھول کر اندر کا شرمناک نظارہ دیکھا تو وہ ہکا بکا رہ گئی۔ مالکن نے فوری طور پر اپنے خاوند کو آواز دے کر بُلایا اور اُسے کمرے میں برہنہ حالت میں موجود ملازمہ اور اُس کے عاشق کا نظارہ دکھایا۔جسے دیکھ کر مالک نے فوری طور پر پولیس کو فون کیا جس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو گرفتار کر لیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران عاشق نے ناجائز جنسی تعلقات کا الزام ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمہ اُس کی کزن ہے، اُن کی بس رشتہ داری ہے اور وہ کوئی غلط کام کرنے کے لیے نہیں مِلے تھے۔ مقدمے کی اگلی سماعت کے دوران دونوں کی سزا یا بریت کا فیصلہ سُنایا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter