امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے مزید کوئی گنجائش نہیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

7 اپریل, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مکمل طور پر بھر چکا ہے اور اب غیر قانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے رہنے کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں بچی۔بین الاقوامی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو بارڈر فورس کے افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نظام میں اب غیر قانونی تارکین وطن کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے، امریکا مکمل طور پر بھر چکا ہے اور انتظامی طور پر بھی تارکین وطن کے رہنے کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں بچی۔امریکی صدر نے میکسیکو سے آنے والے تارکین وطن کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ امریکا پر بوجھ نہ بنیں، امریکی قوانین اور نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی جارہی ہے، تارکین وطن امریکا میں جرائم میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، اب سب سے پہلے امریکا کے نعرے کو اپنانا ہوگا۔امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میکسیکو کی دیوار امریکا کے حقوق کی ضمانت ہے جس کے لیے میں نے طویل جدوجہد کی ہے اور کانگریس میں شدید مخالفت کا سامنا کیا، اس دیوار کی تعمیر کے لیے میں نے ایمرجنسی کا نفاذ کیا اور حفاظتی دیوار کو ہر صورت مکمل کرکے ہی دم لوں گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter