ریاض(17مارچ 2019ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نیوزی لینڈ کی مساجد میں گزشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کو گھناؤنا جُرم قرار دیتے ہوئے جہاں اس کی مذمت کی گئی ہے وہاں معصوم نمازیوں کی شہادتوں پرنیوزی لینڈ کی گورنر جنرل اور عوام سے بھی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نیوزی لینڈ کی گورنر جنرل پیٹسی ریڈی کے نام اپنے پیغام میں...
← مزيد پڑھئے
مکّہ (15مارچ 2019ء) ممتاز سعودی عالم شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السند کا کہنا ہے کہ رجب میں عمرے کی خصوصی فضیلت پر مبنی باتیں سچ پر مبنی نہیں ہیں۔ کیونکہ ماہِ رجب میں عمرے کے فضائل کے حوالے سے نبی کریمﷺ کی کوئی حدیث نہیں مِلتی جس سے یہ پتا چلتا ہو کہ رجب کے مہینے میں عمرے کی فضیلت اور اجر و ثواب دیگر اسلامی مہینوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔رجب میں عمرے کا...
← مزيد پڑھئے
ریاض (15مارچ 2019ء) سعودی مملکت میں جو شخص اپنے پالتو اور دیگر مقاصد کے لیے رکھے گئے جانوروں کے ساتھ بُرا سلوک کرے گا، اُسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال جنوری اور فروری کے مہینوں میں مملکت میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ کے درجنوں معاملات سامنے آئے ہیں۔جانوروں کے ساتھ بے رحمی کے ارتکاب پر...
← مزيد پڑھئے
ریاض (15مارچ 2019ء) ممتاز سعودی عالم ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے اپنے تازہ ترین فتویٰ میں خواتین کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر کام کرنے کو جائز قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر المطلق نے کہا کہ خواتین ذرائع ابلاغ کے ذریعے دینی و سماجی علوم اور نیکی کے کاموں کا پرچار کر سکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک سعودی ٹی وی چینل پر پیش کیے جانے والے دینی پروگرام کے دوران کہی۔ایک شخص نے اُن سے سوال کیا...
← مزيد پڑھئے
دُبئی (14مارچ 2019ء)مشرق وسطیٰ اور امارات کے مشہور مالیاتی ادارے مشرق بینک کی جانب سے رواں سال امارات بھر میں واقع 50 فیصد برانچز بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مشرق کے چیف ایگزیکٹو عبدالعزیز الغُریر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کی جانب گامزن ہونا ہے۔مستقبل قریب میں ادارے کی چند برانچز کو ڈیجیٹل برانچز...
← مزيد پڑھئے
ریاض (14مارچ 2019ء) سعودی عرب میں گزشتہ کچھ سالوں سے سعودائزیشن پر عمل درآمد زور و شور سے جاری ہے جس کے نتیچی میں لاکھوں غیر مُلکیوں کو بتدریج نوکریوں سے فارغ کر کے اُن کی جگہ مقامی باشندوں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مزید چودہ شعبوں میں سعودائزیشن نافذ کر دی گئی ہے جس کے بعد ان شعبوں میں...
← مزيد پڑھئے
ریاض(13مارچ 2019ء) اس وقت دُنیا بھر میں بچوں کے لیے تیار کردہ مصنوعی دُودھ کے خلاف آواز اُٹھائی جا رہی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق یہ دودھ کسی بھی طرح قدرتی دُودھ کا متبادل نہیں ہے۔ مصنوعی دُودھ تیار کرنے والی کمپنیاں اپنے ناجائز منافعے کے لیے عوام کو اپنی پراڈکٹس کے ڈھیروں فوائد گِنوا کر یہ دُودھ خریدنے کی ترغیب دیتی ہیں۔حالانکہ اس مصنوعی دُودھ کے بے شمار نقصانات...
← مزيد پڑھئے
ریاض(13مارچ 2019ء) سعودی مملکت میں تجارتی جعلسازی کے خلاف آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی جانب سے مملکت کے طُول و عرض میں چھاپے مار کر اُن تجارتی مراکز اور دُکانداروں کے خلاف کارروائی جاری ہے جو معروف برانڈز کے نام سے جعلی اور غیر معیاری اشیاء بیچ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں دمام کی فوجداری عدالت نے ایک سعودی شہری عبداللہ بن محمد الیامی کی مقامی اخبارات میں اُس...
← مزيد پڑھئے
مسقط(13مارچ 2019ء) سعودی عرب میں سعودائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔مقامی باشندوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کی اسی پالیسی کو اومان کی حکومت نے بھی اپنا لیا ہے۔ جولائی 2015ء کے بعد سے اب تک اومان میں موجود غیر مُلکی ملازمین کی تعداد میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی ایک وجہ اومانائزیشن کی پالیسی پر عمل درآمد اور غیر مُلکیوں پر ویزہ کی پابندیاں عائد کرنا ہے۔25 فروری 2019ء کو...
← مزيد پڑھئے
ریاض(12مارچ 2019ء) سعودی مملکت میں ہر سال لاکھوں افراد فریضۂ حج ادا کرنے آتے ہیں۔ عازمین حج کے لیے وسیع پیمانے پر سہولتوں کی فراہمی اور اُن کے آرام و آسائش کا خیال رکھنا یقیناًایک مشکل مرحلہ ہے جسے حج انتظامیہ کی جانب سے پُوری جانفشانی سے نبھایا جاتا ہے۔ پیدل حج کرنے والوں کے لیے مشاعر مقدسہ میں ٹریفک فری راہداری بنانے کے منصوبہ پر کام تیزی سے شروع ہے۔حجاج و معتمرین امور کے نگران اعلیٰ اور شٹل سروس رابطہ کونسل...
← مزيد پڑھئے