سعودی عرب میں بدنام سرگرمیوں میں ملوث انٹرنیشنل گینگ پکڑا گیا

21 مارچ, 2019

ریاض(21مارچ 2019ء) سعودی عرب میں ایک بدنامِ زمانہ گینگ کو پکڑ لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس گروہ میں مقامی اور غیر مُلکی افراد شامل تھے جو مملکت میں بدکاری، جعلسازی اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ایک درجن سے زائد افراد پر مشتمل یہ گینگ بہت ہوشیار تھا۔ ان کا ایک کاروبار سعودیوں کے نام سے غیر مُلکیوں کو کاروبار کرانا بھی تھا، جس کے بدلے میں یہ بطور کمیشن اچھی خاصی رقم بٹورتے تھے۔اس کے علاوہ یہ بین الاقوامی مجرم گروہ معصوم خواتین سے جنسی زیادتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ کئی خواتین کی جانب سے ان کے خلاف اجتماعی زیادتی اور جنسی ہراسانی کی شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ یہ گروہ شراب فروشی کے دھندے میں بھی ملوث تھا، جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں بھی اس کا نام پیش پیش تھا۔

کئی بار انہوں نے اپنی راہ میں رُکاوٹ بننے والوں کو بھی مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔

اس گروہ کے ارکان بہت شاطر تھے اور کئی بار پولیس کی جانب سے چھاپوں کے دوران بچ کر نکل جانے میں کامیاب ہو جاتے۔ بالآخر پولیس کی دِن رات کی محنت سے یہ گروہ قابو آ ہی گیا۔ ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا۔ سرکاری استغاثہ کی جانب سے گروہ کے گرفتار شُدہ ارکان سے تفتیش جاری ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter