سلمان خان کا کترینہ کو مہنگا ترین تحفہ

21 مارچ, 2019

بالی ووڈکےدبنگ اداکار سلمان خان نےاداکارہ کترینہ کیف کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دے دی۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق اداکارسلمان خان اور کترینہ کیف کی دوستی کے چرچےابھی سے نہیں بلکہ کئ سالوں سے لوگوں کی زبان پر ہیں،یہاں تک کہ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب ان کےمداحوں نے ان دونوں کی شادی کی خبریں اُڑانا شروع کردیں تھیں۔

آج کل پھر سے ان دونوں اداکاروں کے بیچ گہری دوستی دکھائی دے رہی ہے اور اسی لیے سلمان خان نے اپنی قریبی دوست کو 2 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کی ایک لکژی گاڑی تحفے میں دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے 4 لگثری رینج روور گاڑیاں خریدی تھیں جن میں سے 1 کترینہ کو اور باقی 3 گاڑیاں اپنی فیملی کو بطور تحفہ دی ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف رواں سال بالی ووڈ کی نئی ریلیز ہونے والی فلم’بھارت‘میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter