کھیل کے میدان سے

داڑھی کی وجہ سے باہر ممالک میں روکا جاتا ہے،علیم ڈار

آئی سی سی پینل میں شامل مایہ ناز پاکستانی کرکٹ امپائر علیم ڈار نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں داڑھی کی وجہ سے بیرون ممالک تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ غیر ضروری طور پر امیگریشن کا عملہ مجھے روک کر میری تلاشی لیتا ہے۔ داڑھی رکھنے کے حوالے سے سوال کرنے پر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے داڑھی رکھنے اور سنت نبویﷺ پر فخر ہے،انہوں نے یہ...

← مزيد پڑھئے

پاکستان کا ایشیا کپ کےلئے 16 رکنی اسکواڈ کااعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کےلئے 16 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا ہے،کپتانی کے فرائض سرفراز احمد ہی سرانجام دیں گے۔ ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا پریس میں کیا ،اس موقع پر انضمام الحق کا کہناتھاکہ محمد حفیظ کا کیرئر ابھی ختم نہیں ہوا وہ بدستور ورلڈ کپ کیلئے 20سے22 کرکٹرز کے پول میں موجود ہیں۔ انضمام الحق کا کہنا تھاکہ عماد وسیم فٹنس...

← مزيد پڑھئے

احسان مانی بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب

لاہور:آئی سی سی کے سابق صدر احسانی مانی بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ  بورڈ(پی سی بی )کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق، احسانی مانی کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، احسانی مانی 3سال کیلئے پی سی بی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمشنر نے سابق صدر آئی سی سی احسانی مانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان...

← مزيد پڑھئے

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی ٹور کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2019کی ٹرافی ٹور کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ اگلے سال 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ٹرافی ٹور کا آغاز 27 اگست سےآئی سی سی ہیڈکوارٹرز دبئی سے ہوگا۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ...

← مزيد پڑھئے

انگلینڈ چوتھے ٹیسٹ اور سیریز کا فاتح،بھارت کو 60رنز سے شکست

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان انگلش ٹیم نے بھارتی سورمائوں کو ایک بار پھر دھول چٹا دی، ساوتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 60 رنز سے مات دے دی۔ انگلینڈ نے اس جیت کے ساتھ سیریز میں1-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے جبکہ آل رائونڈ کارکردگی پر معین علی مین آف دی میچ قرار...

← مزيد پڑھئے

بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کوہلی کے بغیر کھیلے گی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کپتان ویرات کوہلی کوایشیا کپ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ،وہ ایشیا کپ کے دوران ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے ۔ ایشیا کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے،کوہلی کی جگہ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے،ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا۔ ویرات کوہلی کے فینز ایشیا کپ میں ان کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے...

← مزيد پڑھئے

احمد شہزاد پر چھ ماہ کی پابندی لگنے کا امکان

ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ کیس میں چھ ماہ کی پابندی لگنے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے معطل ہیں، جس کی وجہ رواں سال مئی میں فیصل آباد میں منعقدہ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ان کا مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنا بنی تھی۔ جس کے بعد اس سال جون میں احمدشہزاد آئر لینڈ میں دو...

← مزيد پڑھئے

انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست، سیریز میں بھارت کی پہلی فتح

بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 203 رنز سے شکست دے کر 5ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلی فتح اپنے نام کرلی ہے ،اس سے قبل ہونے والے دو نوں مقابلے انگلینڈ کے نام رہے تھے ۔ ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلے تیسرے میچ میں انگلینڈ کو کامیابی کےلئے بھارت نے 521 رنز کا ہدف دیا تھا ،لیکن میزبان ٹیم میچ کے آخری دن 317رنز پر ڈھیر ہوگئی...

← مزيد پڑھئے

جکارتا میں جاری ایشیائی کھیل ۔۔۔۔۔ نیپال کی ٹیم بیڈ منٹن کوارٹر فائنل میں

انڈونیشیا کے جاکارتا میں جاری ایشیائی کھیل ٹورنامنٹ میں نیپال کے بیڈمنٹن کے مردوں کی ٹٰیم کوارٹر فائنل میں پہونچ چکی ہے۔    نیپال، آج ہوئے گروپ کے مرحلے کے کھیل میں پاکستان کو 3-1 سے سیٹ پر شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں داخیل ہوچکی ہے، اس بات کی اطلاع جاکارتا میں رہے بیڈمنٹن کے مرکزی کوچ، سوڈیپ یونجن نے دی۔ نیپال کے مردوں کے بیڈمنٹن ٹیم میں، رنجیت...

← مزيد پڑھئے

لارڈزٹیسٹ: بھارت کوبدترین شکست، انگلینڈ اننگز اور159رنز سے فتحیاب

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو اننگز اور 159رنز سے مات دے دی ہے۔ میچ میں جیت کے ساتھ انگلش ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز میں 0-2کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔ میچ میں انگلش کھلاڑی کرس ووکس آل رائونڈ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ قرار پائے گئے جبکہ اینڈرسن دونوں اننگز میں 9 وکٹ لے اڑے۔ لارڈز ٹیسٹ میں آ ج چوتھے روز بھارتی سورما انگلش...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter