ایشیا کپ: پہلے مقابلے میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو دھول چٹادی؛ 137 رن سے شکست دی

15 ستمبر, 2018

دبئی / کیئر خبر

ایشیا کپ کے پہلے مقابلے میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو دھول چٹادی؛ 137 رن سے شکست دی  

ایشیا کپ 2018میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 262رنز کا ہدف تھا جسے سری لنکا کی ٹیم نہ بنا سکی ۔ اور پوری ٹیم محض ١٢٤رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی – مشفیق الرحیم نے شاندار 144رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پاے – جبکہ ملنگا 4 وکٹیں لے اڑے۔

متحدہ عرب امارات میں بنگال ٹائیگرز کے کپتان مشرفی مرتضی نے لنکن ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹائیگرز کی اننگز کی ابتداء بلکل اچھی نہ رہی اور ملنگا نےٹیم میں واپس آتے ہی پہلے ہی اوور میں ٹائیگرز کے 2 بیٹسمینوں کو پویلین پہنچا دیا پھر تمیم اقبال دوسرے اوور میں ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔

سری لنکا کی جانب سے دل روان پریرا اور کشل نے ٢٩ اور 20 رنز اسکور کئے اور کوئی بھی بلے باز کوئی خاص کمال نہ کر سکا

مشرفی مرتضیٰ  مستفیض الرحمن اور مہدی حسن نے دو دو وکٹ لئے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter