بنگلادیشی ٹیم کوبڑا دھچکا لگ گیا، تمیم اقبال ایشیا کپ سے باہر

ایشیا کپ: بنگلہ دیش کا سری لنکا کو جیت کیلئے 262رنز کا ہدف

15 ستمبر, 2018

ایشیا کپ 2018 ء کے افتتاحی میچ میں ہی بنگلادیشی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ،اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال کلائی میں چوٹ لگنے کے سبب ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں ،تاہم انہوں نے آج کے میچ میں آخری وکٹ پر ایک ہاتھ سے بیٹنگ کی ۔

دبئی میں سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ کے دوسرے ہی اوور میں تمیم اقبال نے سورنگا لکمل کی گیند’پُل‘ کرنے کی کوشش کی ،ناکامی کے باعث گیندنے ان کی کلائی زخمی کردی ۔

تین گیندوں پر 2 رنز بنانے والے بیٹسمین نے فوری طور پر فزیوتھراپسٹ کی جانب اشارہ کیا اور انہیں میدان سے باہر لے جا کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال میں کیے گئے ایکسرے کے دوران ان کی شہادت کی انگلی میں فریکچر کی نشاندہی ہوئی ہے اور وہ آئندہ 6 ہفتوں تک کرکٹ کے میدانوں سے دور رہیں گے۔

اوپننگ بلے باز کل واپس بنگلہ دیش چلے جائیں گے اور ان کی جگہ متبادل بیٹسمین نظم الحسین شانتو کو افغانستان کے خلاف میچ میں کھلائے جانے کا امکان ہے ۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پہلے سے انجری کا شکار ہیں اور انہوں نے خود کہا تھا کہ وہ صرف 20سے 30فیصد تک فٹ ہیں اور اب تمیم کی انجری سے بنگلہ دیش کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter