ایشیا کپ: کمزور ہانگ کانگ پر پاکستان نے آسان جیت درج کی؛ آٹھ وکٹوں سے ہرایا

16 ستمبر, 2018

ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو پاکستان نے آٹھ وکٹوں سے بآسانی  ہرا دیا ؛ ہانگ کانگ نے پاکستان کو جیت کے لیےصرف 117رنز کا ہدف دے دیا ۔عثمان خان شنواری ایک اوور میں 3 شکار ، شاداب اور حسن بھی 2،2 وکٹ لے اڑے۔

پاکستان کی طرف سے فخر زمان نے 24 رن بناے ؛ امام الحق نے50  شعیب ملک نے  9 اور بابر اعظم 33 رنز بناے اور پاکستان کو آسان جیت دلا دی؛ ہانگ کانگ کے احسان خان نے دو وکٹ لئے 

دبئی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے دوسرے میچ میں کمزور ہانگ کانگ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بلکل ان کے حق میں نہیں گیا ۔

پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنےہانگ کانگ کی پوری ٹیم صرف 116رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

ہانگ کانگ کی جانب سے اعزاز خان 27 اور کنشت شاہ 26رنز کے ساتھ نمایاں رہے، قومی بولرز کی جانب سے عثمان خان کے3 وکٹ،حسن علی اور اورشاداب خان کے 2,2اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ حریف ٹیم کے 2 بیٹسمین رن آئوٹ بھی ہوئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter