کھیل کے میدان سے

جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے

دبئى/ ايجنسى بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ نئے چیئرمین کی مدت کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے گزشتہ ہفتے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

← مزيد پڑھئے

بهارت: وزیراعظم نریندرمودی سےٹیم انڈیاکی ملاقات، پی ایم اورٹیم انڈیا نےٹرافی کےساتھ دیاپوز

نئى دهلى/ ايجنسى ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر بارباڈوس سے دہلی واپس آنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اب سے کچھ ہی دیر پہلے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان روہت شرما، بلے باز ویراٹ کوہلی، آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا، محمد سراج ،سوریہ کمار یادو اور رشبھ پنت اور کوچ راہول ڈریوڈ سمیت تمام 15 کھلاڑیوں نے پی ایم...

← مزيد پڑھئے

’معافی کی طلبگار ہوں‘ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا حج کے مقدس سفر پر روانہ

حيدرآباد/ ايجنسى انڈیا کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا حج کے مقدس سفر کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پر صارفین کو اطلاع دی کہ وہ حج کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں صارفین سے غلطیوں  پر معافی بھی طلب کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے حج...

← مزيد پڑھئے

ٹی 20 کا بڑا اپ سیٹ، امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو 5 رنز سے شکست دیدی، شرمناک ہار

ڈلاس(ایجنسی)ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں امریکا نےپاکستان کو سپر اوور میں پانچ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا ۔کرکٹ کی دنیا میں غیر معروف ٹیم نے ناقابل یقین انداز میں دنیا کی صف اول کی ٹیم کو ہراکرسنسنی پھیلا دی اور مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔امریکا نے پہلا میچ کینیڈا کے خلاف جیتا تھا۔میزبان ٹیم نے پاکستان کوپہلے میچ میں شرم ناک شکست...

← مزيد پڑھئے

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا عمدہ ریکارڈ، 47 میں سے 28 فتوحات

کراچی/ ايجنسى پاکستان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ریکارڈ خاصا متاثرکن ہے۔ اس نے 2009 کا ایونٹ جیتنے کے علاوہ 2007 اور 2022 میں فائنل کھیلا ہے۔ 2010، 2012 اور 2021 میں وہ سیمی فائنلز تک پہنچا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اب تک 47 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 28 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیابی کا تناسب 60.63 ہے ۔ ٹیسٹ کھیلنے والے...

← مزيد پڑھئے

آئرلینڈ کو تیسرے ٹی20 میں شکست، پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

پاکستان نے میزبان آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔  ڈبلن میں کھیلے گئے اس میچ میں آئرلینڈ کا 179 رنز کا ہدف قومی بیٹرز نے 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے 10ویں مرتبہ سنچری پارٹنرشپ بناڈالی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 75 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں...

← مزيد پڑھئے

کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے ٹی ٢٠ ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا کیا اعلان

کٹھمنڈو / کیئر خبر کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے ٹی ٢٠ ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ساگر ڈھکال اور کمل سنگھ ایری نے اسکواڈ میں اپنی جگہیں پکی کر لی ہیں جب کہ آکاش چند اور بیویک یادو جو ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران قومی اسکواڈ کا حصہ رہے تھے کو باہر رکھا گیا ہے۔ کپتان روہت پوڈیل کے ساتھ...

← مزيد پڑھئے

اے سی سی ٹی ٢٠ کپ:نیپال نے سعودی عرب کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی

مسقط/ کئیر خبر اپنی جیت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، نیپال نے اے سی سی ٹی ٢٠ پریمیئر کپ میں سعودی عرب کے خلاف آج کے میچ میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی، میچ بارش کی وجہ سے 8 اوورز تک مختصر کر دیا گیا۔ نیپال نے چار گیندیں باقی رہتے ہوئے جیت حاصل کر لی۔ ٹاس جیتنے کے بعد نیپال نے پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ...

← مزيد پڑھئے

بابر اعظم کو دوبارہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا

لاهور/ ايجنسى پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا۔ پی سی بی کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان سے قبل شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان تھے۔ بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ماضی میں بابر...

← مزيد پڑھئے

کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کے ذریعے درجہ بندی کے حساب سے کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے ماہانہ تنخواہ کا اعلان

کٹھمنڈو / کئیر خبر کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے 30 کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا ہے۔ پیر کو ہونے والی میٹنگ میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی درجہ بندی کی اور ان کی ماہانہ تنخواہوں کا تعین کیا۔ نئے درجہ بندی کے نظام میں چار گریڈ متعارف کرائے گئے ہیں، جس میں گریڈ 'اے' کے اعلیٰ درجے کے کرکٹرز اب ایک لاکھ روپے...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter