عید الاضحی ایثار اور مجاہدہ نفس کی پکار ہے: کٹھمنڈو میں فرزندان توحید و خواتین امّت سے مولانا عبد الصبورندوی کا خطاب

پورے ملک نیپال میں عید قربان نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

28 مئی, 2026

کٹھمنڈو / کئیر خبر

آج پورے ملک  نیپال میں عید قربان نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی لاکھوں فرزندان توحید و خواتین امت نے قربانیاں دیں اور ملک میں امن و سلامتی اور بھائی چارہ کے لئے دعاییں مانگیں

کٹھمنڈو کے کھلا منچ گراؤنڈ میں آج سیکڑوں فرزندان توحید و خواتین امت نے سنّت کی متابعت  میں مولانا اشفاق احمد سنابلی کی زیر امامت  دو گانہ عیدالاضحی ادا کی نماز کے بعد مولانا عبد الصبورندوی نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہویے کہا : کہ  ہماری عیدیں اللہ کے ذکر اور تکبیر پر مبنی ہوتی ہیں آج ہم اپنے جانوروں کو قربان کرتے ہویے یہ عزم کرینگے کہ اسلام کی سربلندی کی خاطر مسلمان کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریگا؛ انہوں نے کہا کہ عید الفطر اگر نزول قرآن کی یادگار ہے تو عید الاضحی ایثار و قربانی اور مجاہدہ نفس کی پکار ہے- یہ قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنّت ہے اور قیامت کے دن قربان کیا ہوا جانور اپنے بالوں سینگوں اور کھروں کے ساتھ اے گا اور نامہ اعمال میں بڑے اجر کا ذریعہ بنے گا-

انہوں نے کہا کہ آج عید قرباں کے موقع پر ہم سب عہد کریں کہ ہم اپنی سماجی بیماریوں کو قربان کردینگے – انا جو سماج میں ایک بھیانک بیماری کا روپ لیتا جارہا ہے آئیے اس انا کو قربان کردیں جو ہماری جھوٹی تسکین کا سبب بنتا ہے  نفسانی خواہشات کو قربان کرنے کے عہد کا نام عیدالاضحی ہے

مولانا نے کہا ہماری پوری اسلامی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے؛ کوئی بھی انقلاب اور تبدیلی جانوں کا نذرانہ دے بغیر حاصل نہیں ہوا؛ ملک نیپال میں جین زی کی قربانیوں کے سبب ایک تبدیلی کی لہر پیدا ہوئی ہے- تاہم اسلامی تاریخ میں جو قربانیاں مسلمانوں نے دیں وہ ظلم و جور کے خلاف عدل و انصاف کے قیام کے لئے تھیں-

مولانا ندوی نے قربانی کی شرایط کا ذکر کیا کہ ہمارے جانور ہر قسم کے عیب سے پاک ہونے چاہییں آپ نے مزید کہا قربانی کا وقت آج خطبہ کے بعد سے 13 ذی الحجہ کی شام تک کل چار دن ہیں ان تاریخوں میں رات ہو یا دن عورت ہو یا مرد سب قربانی کر سکتے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ قربانی کرتے وقت مفلوک الحال لوگوں کا خیال ضرور رکھیں –

اس کے بعد ملک و ملت و عالم اسلام کی سلامتی و خوشحالی نیز بھائی چارہ کے لئے دعائیں مانگی گئیں

دوگانہ سے قبل نیپالی زبان میں پروفیسر رمضان علی میا نے عیدالاضحی کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور برادران وطن کو اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیا-

اس موقع پر بنگلہ دیش سفارتخانے کے قونصلر محمد سید حسین؛ معروف سماجی کارکن ڈاکٹر أبو الحسین انصاری سابق وزیر اقبال احمد شاہ؛ ڈاکٹر عبد المبین خان مولانا عبد السمیع مدنی؛ مولانا ابوالکلام آزاد مدنی؛ مولانا محمد عقیل سلفی؛ جناب محمد احمد پپو خان؛ محمّد اقبال سلفی؛ امان اللہ مدنی؛ قمر الکاتب؛ فوزان الفاطمی عبد الکریم ازہری؛ الحاج عبد العزیز دمولی؛ الحاج اسلام پالپا کے علاوہ دیگر سماجی إعلامي و دینی شخصیات موجود تھیں –

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter