عالمی خبریں

اقوام متحدہ: مبینہ اسرائیلی ’جارحیت‘ کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور

ایجنسیاں 19 مئی /2018 اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائیوں کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیشن غزہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعے کو 29 ممبر ممالک کی حمایت کے بعد قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'جلد از جلد ایک بین الاقوامی اور آزاد تحقیقی کمیشن بھیجا جائے گا...

← مزيد پڑھئے

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں پل گرنے سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ایجنسیاں 16 مئی /2018  انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں ایک پل گرنے کے حادثے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور متعدد گاڑیاں پل کے نیچے دب گئی ہیں۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید مزدوروں کے پھنسے ہونے کا امکان بھی ہے۔ یہ مزدور فلائی اور کے گرنے کے وقت اس پر کام کررہے تھے۔ یہ حادثہ وارانسی کے...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نہیں دکھا / خلیجی ممالک میں روزہ جمعرات سے

ریاض ١٥ مئی کیئر خبر آج سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی نے بیان جاری کیا ہے کہ رمضان کا چاندپورے ملک میں کہیں نظر نہیں آیا جس کے سبب شعبان کا مہینہ ٣٠ کا مکمل کیا جائے گا اور یکم رمضان بروز جمعرات ہوگا- اسی کے ساتھ گلف کے دیگر ممالک میں بھی چاند نہیں دیکھا گیا - بر صغیر بھارت پاکستان و نیپال میں یہ امکان ظاہر کیا...

← مزيد پڑھئے

یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح سے قبل تشدد، 37 فلسطینی ہلاک

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر غزہ میں ہونے والے مظاہروں کے دوران کم از کم 37 فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ حکام کے مطابق ان مظاہروں میں 1300 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب چھ ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں...

← مزيد پڑھئے


ملائیشیا: مہاتیر محمد دنیا کے معمر ترین منتخب حکمران

ملائیشیا کے انتخابات میں فتح کے بعد سابق وزیراعظم مہاتیر محمد دنیا کے سب سے معمر منتخب حکمران بن گئے ہیں۔۔ 92 سالہ مہاتیر محمد نے پندرہ برس پہلے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ تاہم 2016 میں انھوں نے یہ فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ملائیشین پیونائیٹڈ انڈیجنس پارٹی قائم کی تھی۔ حالیہ انتخابات میں حکومتی اتحاد کے خلاف اپوزیشن کے پکاتان ہراپان اتحاد کی سربراہی مہاتیر محمد...

← مزيد پڑھئے

فیض احمد فیض کی صاحبزادی دلی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

معروف شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو دلی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔ منیزہ ہاشمی کو نئی دلی میں کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا، انہیں باضابطہ دعوت دے کر بھارت مدعو کیا گیا تھا۔ منیزہ ہاشمی کے بیٹے علی ہاشمی نے بھارت کے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ منیزہ ہاشمی کو کانفرنس میں باقاعدہ مدعو کیا...

← مزيد پڑھئے

ٹرمپ کا کم جونگ سے سنگاپور میں ملاقات کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ سے 12جون کو سنگاپور میں ملاقات کروں گا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے شمالی کوریا سربراہ کم جونگ اُن سے اپنی تاریخی ملاقات کا وقت اور مقام بتایا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان سے 12جون کو ملاقات کرونگا۔ ٹرمپ کے مطابق ملاقات سنگاپورمیں ہوگی، ہم دونوں اس ملاقات کو دنیا کے...

← مزيد پڑھئے

دبئی میں ڈرون کے ذریعے سحری تقسیم کی جائے گی

دبئی نے امسال رمضان المبارک میں مساجد اور گردو نواح میں سحری کے لوازمات بذریعہ ڈرون پہنچانے کا منفرد منصوبہ تیار کرلیا ہےجس کے ذریعے 10فیصد فوڈ ڈیلیوری ڈرون سے کی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی ایک نجی کمپنی نے شہریوں کو سحری پہنچانے کےلیے انوکھا انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ڈرون کی تمام ضروری پروگرامنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے، زیادہ...

← مزيد پڑھئے

ملائیشیا کے مہاتیر محمد اور اتحادی انتخابات جیت گئے

ملائیشیا کے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد اور اُن کے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کرلی۔ مہاتیرمحمد کی 15 سال بعد سیاست میں واپسی ہو رہی ہے۔ ملائیشین الیکشن کمیشن کے مطابق مہاتیر محمد اور اتحادی جماعتوں نے 115نشستیں حاصل کیں، حکومت بنانے کے لئے 112نشستیں درکار ہوتی ہیں۔حریف جماعت باریسن نیشنل نے 79 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بعض نشستوں پر گنتی کا عمل جاری ہے۔...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter