عالمی خبریں

انڈونیشیا، آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری

انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد حکام نے سونامی الرٹ جاری کردیا۔ حکام نے 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روانگ آتش فشاں میں 24 گھنٹے کے دوران کم ازکم 5 دھماکے ہوئے۔ انڈونیشیا کی آتش فشاں ایجنسی کے مطابق ماؤنٹ روانگ میں منگل کو  آتش فشاں پھٹنے سے دھماکا ہوا،...

← مزيد پڑھئے

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر چین فعال کردار ادا کرے: سعودی عرب

رياض/ ايجنسى سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال پر چین سے فعال اور اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے حوالے سے چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے وزیرِ خارجہ وانگ...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا؛ عید الفطر بدھ کو؛ بھارت اور نیپال میں جمعرات کو متوقع

ریاض/ کیئر خبر ادارہ حرمین شریفین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج سعودی عرب کے کسی بھی علاقے میں شوال کی رویت نہیں ہو سکی ہے۔ لہذا 30 کا رمضان مکمل کیا جائے گا اور بروز بدھ شوال کی یکم تاریخ ہوگی۔ وہیں ماہرین فلکیات نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ فلکیاتی حساب سے برصغیر ہندوستان نیپال بنگلہ دیش اور پاکستان...

← مزيد پڑھئے

ہزاروں غیر ملکی گداگر مکہ مکرمہ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ/ ايجنسى ہزاروں غیر ملکی گداگر سعودی شہر مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ ڈائریکٹر ادارۂ امنِ عامہ کے مطابق گداگروں کے خلاف کارروائی کی گئی، اس دوران  4 ہزار 345 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ مسجد الحرام اور مختلف مقامات پر محکمۂ انسدادِ گداگری کی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کے محکمۂ امنِ عامہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے...

← مزيد پڑھئے

عالمی تنظیم ہیومن رائٹس کی خاموشی: زندگیوں کی حفاظت کیسے؟

Gaza

غزہ میں حماس اسرائیل کا جنگ نہیں ؟انسانیت کاقتل عام ہے عالمی تنظیم ہیومن رائٹس کےطویل خاموشی نہایت ہی افسوس ناک ، یہ عالمی تنظیم ملک کے شہر سے لے کر گاؤں گاؤں تک پھیلی ہوی ہے زنا بالجبر ودیگر زیادتیوں کے خلاف مظلوموں کی انکوائری وحقوق انسانیت کےلئے سرگرم رہتی ھے کیا یہ تنظیم مر چکی ہے؟۔ دیگراقوام متحدہ سے جڑے ممالک اصولوں کے مطابق ویٹوپاور پر نظریں جمائے...

← مزيد پڑھئے

اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کرچکا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ/ايجنسى اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر 25 ہزار ٹن بارود استعمال کرچکا ہے۔ یہ انکشاف اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز کی غزہ جنگ پر رپورٹ میں کیا گيا ہے۔ رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 30 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے، جبکہ 12 ہزار فلسطینی تباہ شدہ...

← مزيد پڑھئے

سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد منظور،اسرائیل کے فضائی حملوں میں تیزی

اقوام متحدہ/ ايجنسى اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 4 ناکام کوششوں کے بعد پیر کو غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد منظور کرلی گئی۔ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ 7 اکتوبر کے حماس حملوں کے جواب میں اسرائیل کی جوابی کارروائیوں میں 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں 13 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔ یہ پچھلے چار برسوں میں کسی بھی عالمی تنازع میں...

← مزيد پڑھئے

سعودی وزیر دفاع کیلئے ’نشان پاکستان‘ کا اعزاز

اسلام آباد/ ايجنسى سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔ ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان دینے کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے شرکت کی۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین...

← مزيد پڑھئے

روس میں دہشتگردانہ حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی

ماسکو/ايجنسى روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہیں اور اس حملے کی ذمے داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔ دوسری جانب ماسکو حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے یوکرینی صدارتی ایڈوائزر نے کہا ہے کہ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے سے یوکرین کا کوئی...

← مزيد پڑھئے

غزہ کو دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنا دیا گیا ہے: جوزف بوریل

برسلز/ ايجنسى یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کو دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنا دیا ہے۔  جوزف بوریل نے برسلز میں یورپی یونین کے وزراء کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے پہلے غزہ دنیا کی سب سے بڑی جیل تھی اور جنگ کے بعد اب اسے دنیا کا سب سے...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter