نیپال: ١٥٠ حاجیوں پر مشتمل پہلا قافلہ کٹھمنڈو ہوائی اڈہ سے سوے حرم روانہ

16 مئی, 2024

کٹھمنڈو/ کئیر خبر
حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لئے نیپالی حجاج کرام کا پہلا قافلہ کٹھمنڈو بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے بدھ کی شام ١٥ مئی ٢٠٢٤ کو مکہ مکرمہ روانہ ہوا- اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ روی لامیچھانے اور نیپال میں سعودی عرب کے سفیر سعد بن ناصر ابو حیمد نے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حج کے لیے جانے والے پہلے قافلے کو الوداع کہا۔

پہلی گروپ فلائٹ میں 149 عازمین اور حج کمیٹی کے ایک رکن سمیت کل 150 افراد روانہ ہوۓ ۔

حج کمیٹی کے مطابق اس سال کل 764 عازمین حج مکہ مکرمہ جائیں گے۔ اور ٤٥ روز کے سفر کے بعد وطن واپس ہونگے –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter