تقریب تقسیم انعامات برائے مسابقہ حفظ قرآن کریم بحسن و خوبی اختتام پذیر

6 مئی, 2024

کاٹھمانڈو/ محمد ہارون التیمی
سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور کے مالی تعاون اور مسلم آیوگ نیپال نیز سعودی سفارتخانہ کاٹھمانڈو کے مشترکہ نگرانی میں تقریب تقسیم انعامات برائے مسابقہ حفظ قرآن کریم 5 مئی 2024م بروز اتوار 23 بیساکھ 2081 بکرمی کاٹھمانڈو کے سولٹی ہوٹل کے پروگرام ہال میں منعقد ہوا-
پروگرام کا آغاز مولانا انعام اللہ مدنی کی تلاوت سے ہوا اس پروگرام میں سعودی عرب کے سفیر استاد سعد بن ناصر ابو حیمد ، مسلم آیوگ کے صدر شمیم ​​میاں انصاری، پورے پروگرام کے روح رواں،ملحق دینی فضيلة الشيخ بدر بن ناصر العنزي اور ان کے معاون شیخ عبداللطیف الکاتب کے علاوہ نیپال کی اہم شخصیات، مذہبی رہنما، مسلم آیوگ کے ارکان، سعودی سفارت خانہ کے ملازمین، نامور شخصیات، دعاة ومبلغين اور دیگر علماء کرام ،مسابقہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات اور ان کے سرپرست حضرات نے شرکت کی۔
پروگرام میں اپنا تأثر پیش کر تے ہوئے سعودی سفیر سعد بن ناصر ابو حیمد نے مسلم آیوگ صدر شمیم میاں انصاری پروگرام کے روح رواں شیخ بدر بن ناصر العنزی مملکت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نیز وزیر برائے اسلامی امور عزت مآب ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ حفظہم اللہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جن کے مالی تعاون سے یہ مسابقہ منعقد ہوا ۔
اس مسابقہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے جملہ طلبہ وطالبات کو گرانقدر انعامات سے نوازا گیا جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے ۔
(پہلا زمرہ مکمل قران )
پہلی پوزیشن: عبدالعزیز منظور احمد 2666 امریکی ڈالر
دوسری پوزیشن : رحمۃ اللہ عبدالودود 1333امریکی ڈالر
تیسری پوزیشن :فضل الرحمن 800 امریکی ڈالر
(دوسرا زمرہ 20 پارہ)
پہلی پوزیشن محمد عامر میاں 1600 امریکی ڈالر
دوسری پوزیشن:اجمل خان 800 امریکی ڈالر
تیسری پوزیشن: انظار الحق
700 امریکی ڈالر
( تیسرا زمرہ 10 پارہ)
پہلی پوزیشن:محمد جمیل 650 امریکی ڈالر
دوسری پوزیشن: محمد یحییٰ شاہد معین 500 امریکی ڈالر
تیسری پوزیشن: عادل امام 400 امریکی ڈالر
( چوتھا زمرہ 29 اور 30 پارہ طلبہ) پہلی پوزیشن:حذیفہ مسلمان 500 امریکی ڈالر
دوسری پوزیشن: محمد کاشف خان 400 امریکی ڈالر
تیسری پوزیشن: نسیم میاں 350 امریکی ڈالر
( اور چوتھا زمرہ 29 واں اور تیسواں پارہ طالبات)
پہلی پوزیشن: عالیہ بنت عبداللہ 1200 امریکی ڈالر
دوسری پوزیشن: ادیبہ کمال الدین 1000 امریکی ڈالر
تیسری پوزیشن:شائستہ خورشید 800 امریکی ڈالر
چوتھی پوزیشن: بشریٰ کلام الدین مدنی 500 امریکی ڈالر
پانچویں پوزیشن آسیہ أکرام الحق 300 امریکی ڈالر

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter