اہم خبریں

تیسری لہر: راجدھانی کٹھمنڈو کورونا انفیکشن کے ‘ریڈ زون’ میں داخل، پھر لاک ڈاؤن کا اندیشہ

کٹھمنڈو/ کئیر خبر کورونا انفیکشن کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ کے سبب کٹھمنڈو میں جزوی لاک ڈاؤن کی تیاری کی جارہی ہے۔ کٹھمنڈو کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر کالی پرساد پراجولی نے کہا کہ صحت سے متعلقہ ادارے کٹھمنڈو کو کورونا کا ریڈ زون قرار دے چکے ہیں اور جیسے جیسے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے، پابندی کے طریقے سخت کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا...

← مزيد پڑھئے

ہیٹی میں زلزلہ’ہلاکتوں کی تعداد 1300ہوگئی، ملک میں ایک ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ

ہیٹی/ ايجنسى جنوبی امریکا کے ملک ہیٹی میں زلزلے کے باعث عمارتیںگرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1300ہوگئی ۔ہیٹی میں زلزلے کے باعث13600عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ13ہزار 700سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی ہے۔ہیٹی کے وزیراعظم نے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اعلان...

← مزيد پڑھئے

افغانستان میں جنگ ختم ہوگئی، عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں:طالبان

كابل/ ايجنسى افغان طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالنے اور افغانستان کے بیشتر حصے پر عملداری قائم کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہوگیا، نئے نظام حکومت کی شکل جلد واضح ہو جائیگی،عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں، افغانستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، امید ہے غیر ملکی قوتیں افغانستان میں اپنے ناکام...

← مزيد پڑھئے

افغانستان میں اشرف غنی کی جگہ طالبان کے نامزد رہنما کا نئے سربراہ بننے کا امکان

کابل/ ایجنسی افغانستان میں افغان صدر اشرف غنی کی جگہ طالبان کے نامزد رہنما کا نئے سربراہ بننے کا امکان ہے، افغان حکومت اور طالبان نمائندے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات مکمل ہونے پر افغان طالبان کے سربراہ نئی حکومت کی تشکیل کی منظوری دیں گے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مضافات میں...

← مزيد پڑھئے

بھارت کی آزادی علمائے اھل حدیت کی سرفروشانہ کاوشوں اور لازوال قربانیوں کی مرھون منت ہے: مولانا وصی اللہ مدنی

سدھارتھ نگر/ پریس ریلیز ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ نگر یوپی کے ذمہ داروں نے مسلم مجاھدین آزادی  کی جانی ومالی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی _____________________ تاریخ کے سنہرے اوراق اس بات پر شاھد ہیں کہ ملک عزیز ھندوستان کوانگریزوں اور ان کے ھم نواؤں کے ظلم واستبداد سے آزاد کرانے میں ھمارے اسلاف کرام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کئے ہیں اور اس تحریک کو پروان...

← مزيد پڑھئے

لمبنی پردیش: نیے وزیر اعلیٰ کل پرساد کے سی سمیت کئی وزراء نے عھدے کا حلف لیا

بٹول / کئیر خبر لمبنی کے وزیر اعلیٰ کل پرساد کے سی اور دیگر وزراء نے عھدے اور رازداری کا حلف لیا ہے۔ چیف اسٹیٹ مسٹر امک شیرچن نے جمعرات کو ریاستی چیف آفس میں وزیراعلیٰ اور دیگر وزراء کو اپنے عہدوں کا حلف دلایا۔ بدھ کو چیف منسٹر شنکر پوکھریل کے استعفیٰ کے بعد ، ریاستی سربراہ نے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع کیا تھا۔ نیپالی...

← مزيد پڑھئے

آرٹیکل 341پر "مذھبی پابندی”ظلم وزیادتی،ناانصافی ،غیر انسانی اور دستور ھند کی خلاف ورزی ہے: مولانا وصی اللہ مدنی

سدھارتھ نگر/ پریس ریلیز ہندو مہاسبھا کی طرف سے آرٹیکل 341پر جو ترمیم کی گئی ہے اورہندو مذھب کی شرط لگا کر مسلمانوں کو ریزرویشن (Reservation) سے محروم کیا گیا وہ آئین کی سیکولر پیشانی پر بدنما داغ کی مانند ہے - ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے ھمارا سماج، دھلی کے نمائندہ کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ  دستور ھند...

← مزيد پڑھئے

افغان حکومت کی طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش

دوحہ/ ایجنسی عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کر دی ہے۔ عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی حکومت کی جانب سے اقتدار کی یہ پیشکش قطر کے ذریعے طالبان کو دی گئی ہے۔ قطر افغان امن عمل کی میزبانی کر رہا ہے ، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ٹرائیکا اجلاس جاری ہے۔ اس سے قبل...

← مزيد پڑھئے

کٹھمنڈو کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی بھیڑ؛ راجدهانى میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

کٹھمنڈو / کئیر خبر وادی کٹھمنڈو کے تمام ہسپتال کوویڈ مریضوں سے فل ہوگئے ہیں گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ٹیچنگ ہسپتال کے سانس اور سینے کے ماہر ڈاکٹر نیرج بام نے کہا کہ آئی سی یو اور ایچ ڈی یوز گزشتہ پانچ دنوں سے کوویڈ متاثرین سے بھرے ہوئے ہیں۔ اس ہسپتال میں 40 بستروں کا آئی سی یو ، 30 وینٹی...

← مزيد پڑھئے

افغانستان، طالبان کا 5 روز کے دوران 8 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ

کابل/ ایجنسی طالبان نے افغانستان کے اہم شہر پلخمری کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق طالبان 5 روز کے دوران 8 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرچکے ہیں۔ اس سے پہلے فراہ، ایبک، قندوز، سرِپُل، تالقان، شبرغان اور زرنج بھی طالبان کے زیر قبضہ آچکے۔ افغانستان کے مختلف مقامات پر لڑائی میں تیزی آنے پر شہریوں کی بڑی تعداد دارالحکومت کابل پہنچ رہی ہے۔

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter