بٹول – ناراین گھاٹ شاہراہ آٹھ دنوں کے بند کے بعد ٹریفک بحال

2 ستمبر, 2021

بٹول/ کئیر خبر

نول پراسی کے بردگھاٹ میں سیلاب کے سبب نيز نولپور میں گینڈاکوٹ کے قریب سیلاب کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور عارضی پلوں کے بہہ جانے پرمشرقی مغربی شاہراہ آٹھ دنوں سے بند تھی،آج دونوں سمتوں سے ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔

قومی شاہراہ جو کہ گزشتہ جمعرات سے بند تھی ، عارضی پلوں کی تعمیر کے بعد بحال ہوگئی ہے –

ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفس کے انفارمیشن آفیسر پدم بڈو کے مطابق آج جمعرات کی صبح سے دو طرفہ ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔

شاہراہ پر مٹی اور دلدل کی وجہ سے مسائل کا سامنا تھا۔

جب ہائی وے مکمل طور پر بلاک ہوئی تو دونوں طرف 20 کلو میٹر لمبا ٹریفک جام تھا۔ انفارمیشن آفیسر نے بتایا کہ جام میں کمی آئی ہے۔ پھر بھی اس سیکشن میں ٹریفک جام کا مسئلہ اب بھی موجود ہے کیونکہ گاڑیاں وقتا فوقتا بگڑ جاتی ہیں۔
شاہراہ کی توسیع کے دوران بناہے گیے عارضی پل اور متبادل راستے سیلاب کے سبب کسی بھی وقت دوبارہ بلاک ہونے کا امکان ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter