سعودی عرب: ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی ایک اورکوشش ناکام، ملبہ گرنے سے 8 افراد زخمی

31 اگست, 2021

ابہا/ ایجنسی

اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثیوں کے بارودی ڈرون کو فضا میں مار کر ناکارہ بنادیا گیا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’تاہم ملبے گرنے سے ابتدائی معلومات کے مطابق 8 افراد زخمی ہوئے ہیں ‘۔
’ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایئرپورٹ میں کھڑے ایک جہاز کو جزوی نقصان ہوا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا نے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی دوسری کوشش کرتے ہوئے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے‘۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter