غیرملکیوں، افغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت

30 اگست, 2021

كابل/ ايجنسى

غیرملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے جانے کی اجازت ہوگی، طالبان نے 100 ممالک کو یقین دہانی کرا دی۔ 100 ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان بھی جاری کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 100 ممالک میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیٹو اور یورپی یونین بھی شامل ہیں جبکہ فہرست میں روس اور چین شامل نہیں ہیں۔

دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ طالبان نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر کوئی امریکی افغانستان میں رک گیا ہے تو وہاں پھنسے گا نہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter