امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان بھر میں جشن

31 اگست, 2021

کابل/ ایجنسی

امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان بھر میں جشن جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوست میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں امریکا اور نیٹو کا علامتی جنازہ بھی نکالا گیا۔ ریلی میں شریک افراد نے طالبان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

دوسری جانب قندھار میں بھی ریلی نکالی گئی، اس ریلی میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے طالبان امریکا کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات چاہتے ہیں، یہ سب کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی شکست دوسرے حملہ آوروں اور آنے والی نسل کے لیے ایک بڑا سبق ہے۔ یہ دنیا کے لیے بھی ایک سبق ہے۔

دوسری جانب سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان نے مکمل آزادی حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے افغانستان سے آخری امریکی فوجی کے نکل جانے کے بعد افغانوں کو آزادی کی مبارکباد دی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter