تازہ ترین اپ ڈیٹس

اہم خبریں

ٹرمپ کا ایران کشیدگی کے تناظر میں عرب ممالک کو ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگی اسلحہ بھیجنے اور امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگی اسلحے کی ترسیل کی منظوری دے دی ہے جس کی مالیت 8.1 ارب ڈالر بنتی ہے۔ علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے خطرناک جنگی...

← مزيد پڑھئے

بھارت میں کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 20 طلبا ہلاک

سورت: بھارت میں ایک تجارتی عمارت کی تیسری منزل میں واقع کوچنگ سینٹر میں آگ بھڑکنے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی طلبا کی تعداد 20 ہوگئی ہے جن میں 16 طالبات شامل ہیں۔  وزیراعظم نریندرا مودی کے حلقے بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک تجارتی عمارت کی دوسری منزل پر واقع کوچنگ سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی جس کےنتیجے میں ہلاک ہونے والے طلبا کی...

← مزيد پڑھئے

ایرانی جنرل کا دفاعی ٹیکنالوجی یمن، لبنان، فلسطین اور افغانستان کو منتقل کرنے کا دعویٰ

ایرانی فوج کے ایک سینیر عہدہ دار حسن سیفی نے کہا ہے کہ تہران نے اپنی عسکری ٹیکنالوجی اور عسکری ثقافت یمن، فلسطین کے علاقے غزہ، افغانستان اور لبنان کو منتقل کردی ہے۔  ایران کے آرمی چیف کے نائب بریگیڈئیر جنرل حسن سیفی نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین، افغانستان، لبنان اور یمن میں ایران کے وفادار عسکری گروپ موجود ہیں۔ یہ عسکری تنظیمیں ایرانی فوجی تجربات اور عسکری...

← مزيد پڑھئے

جرمنی: مسافروں کیلئے اڑن ٹیکسی کی کامیاب پرواز

برلن -جرمنی میں جیٹ اڑن ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکسی کو ایک سٹارٹ اپ کمپنی لیلیئم نے تیار کیا ہے جس میں پانچ افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ اس کی رفتار 186 میل فی گھنٹہ یعنی300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

← مزيد پڑھئے

عید بقر عید کی سرکاری تعطیل کے لئے کٹھمنڈو میں 31 مئی کو رتنا پارک میں رضوان انصاری کے زیر قیادت احتجاج

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپال سنگھیہ سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر داخلہ  مسٹر رضوان انصاری نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے اولی حکومت سے احتجاج کیا ہے کہ سرکاری عوامی تعطیل کی فہرست میں چھٹ، عید الفطر، عید الاضحی، کرسمس  اور لوھسار کو فورا شامل کیا جائے/ مسٹر انصاری نے آئندہ جمعہ بتاریخ 31 مئی کو رتنا پارک کٹھمنڈو میں ایک احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا ہے...

← مزيد پڑھئے

حوثی باغیوں کی جانب سے صوبہ مکہ پر داغے گئے دو میزائلوں کو مار گرایا، سعودی عرب

حوثی باغیوں کی جانب سے صوبہ مکہ پر داغے گئے دو میزائلوں کو مار گرایا، سعودی عرب ریاض: (22 مئی 2019) سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل مار گرائے ہیں جن میں سے ایک میزائل کا ہدف صوبہ مکہ اور دوسرے کا رخ جدہ تھا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملکی ایئر ڈیفنس نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے حوثی...

← مزيد پڑھئے

کرائسٹ چرچ حملے کے ملزم پر دہشت گردی کی فردِ جرم عائد

نیوزی لینڈ میں پولیس نے رواں سال مارچ میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو قتل کرنے والے ملزم پر دہشت گردی کی فردِ جرم عائد کردی ہے۔ نیوزی لینڈ کے حکام کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کی تاریخ میں کسی شخص پر دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ ملزم برینٹن ٹیرنٹ کے خلاف پولیس پہلے ہی قتل کے...

← مزيد پڑھئے

ایران کی دھمکیوں پر خلیجی ممالک اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

سعودی عرب نے ایران تنازع اور آبنائے ہرمز میں تناؤ کے باعث خلیجی ممالک اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس 30 مئی کو مکہ میں طلب کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے، ایران کی دھمکیوں،اپنے تیل بردار بحری جہازوں پر حملے اور خلیج عمان میں پیدا ہونے والے تناؤ کے پیش نظر خلیجی ممالک اور عرب لیگ میں شامل ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب...

← مزيد پڑھئے

خاتون ریسلر صرف 39 برس کی عمر میں چل بسی

نیویارک… ڈبلیو ڈبلیو ای کی معروف خاتون ریسلر ایشلے میسرو محض 39سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق ایشلے ڈبلیو ڈبلیو ای سپرسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ پلے بوائے ماڈل بھی تھیں۔ گزشتہ دنوں وہ اپنے لانگ آئی لینڈ میں واقع گھر پر بے ہوش پائی گئیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ایمرجنسی سروس کے حکام کا...

← مزيد پڑھئے

چاند پر مردوں کی اجارہ داری ختم،

چاند کی سطح پرانسان کو قدم رکھے پانچ عشرے ہونے والے ہیں۔ اب تک چاند پراترنےوالوں میں مرد ہی شامل رہے ہیں مگرامریکی خلائی ایجنسی 'ناسا' نے پہلی بار سنہ 2024ء میں ایک خاتون کو چاند پر اتارنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ منصوبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 'ناسا' کے خلائی مشن کے لیے بجٹ میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ 'ناسا' کئ ڈائڑیکٹر مواصلات...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter