افغانستان اور روس کے سفارتی تعلقات کے 100سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام

29 مئی, 2019

افغانستان اور روس کے سفارتی تعلقات کے سو سال مکمل ہونے پر آج ماسکو میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق افغان سیاستدانوں کا گروپ اور طالبان کے ارکان افغانستان میں قیام امن کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔حامد کرزئی سمیت دوسرے افغان سیاستدان اور سابق جہادی رہنما تقریب میں شرکت کیلئے ماسکو میں ہیں۔طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گروپ کے نائب رہنما ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں چودہ رکنی وفد تقریب میں شرکت کرے گا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter