ممبئی:بارشوں نے تباہی مچا دی،18افراد ہلاک

2 جولائی, 2019

بھارت کے شہرممبئی میں پانچ روز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا دی،مختلف حادثات میں18 افراد ہلاک ہوگئے ممبئی میں پانچ روز سے جاری بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا  ، شہر کے سکول اور دفاتر بند ہیں جبکہ اہم شاہراہیں بھی تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ممبئی میں  اب تک 375.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ کئی فٹ طویل دیوار گرنے سے متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ ممبئی ایئرپورٹ پر52پروازیں منسوخ،54پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا  ۔شہرمیں ٹرانسپورٹ،ریل کانظام متاثر ہے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید دوروز تک شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter